دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان لیاقت کی نماز جنازہ ادا

2%D8%A6%D8%B3%D9%85%D8%A7%D9%86.jpg

پاکستان فوج کے مقتول افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان لیاقت کے قتل کیس میں نیا انکشاف سامنے آگیا، عثمان لیاقت کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بچپن کے دوست کے حسد کا شکار ہوا ہے، دوست نے قتل کیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق 17 اکتوبر کو قتل ہونے والے پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان لیاقت کے والد نے دعوی کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو اس کے بچپن کے دوست نے حسد کی بنا پر قتل کیا ہے۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان لیاقت 9 اکتوبر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی سے 144 لانگ کورس ختم ہونے پر پاس آؤٹ ہوئے اور یونٹ جوائن کرنے سے قبل گھر چھٹی پر آئے جبکہ 17 اکتوبر کو ان کے بچپن کے دوست محمد تصور نے انہیں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔

عثمان کے والد رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو پولیس اور آرمی کی کوششوں سے ان کے بیٹے عثمان کی نعش تھل نہر سے برآمد ہوئی۔ عثمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ تصور نے حسد میں آ کر عثمان کا قتل کیا جبکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کو پولیس تحصیل کلورکوٹ میں ایف آئی آر درج کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ اتوار کو سیکنڈ لیفٹینیٹ عثمان گھر سے حجام کے پاس جانے کے لیے نکلے لیکن واپس نہیں آئے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں عثمان کو گھر سے نکلنے کے بعد اپنے دوست تصور سے ملتے اور اسی کے ساتھ بائیک پر جاتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے تصور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی جس کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان تصور کی موٹر سائیکل چلا رہے تھے جب پیچھے بیٹھے تصور نے ان کے سر کا نشانہ لے کر گولی چلا دی، بعد ازاں ملزم نے نعش تھل نہر میں پھینک دی۔


مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں عثمان کےوالد مے موقف اختیار کیا ہے کہ تصور نے حسد کی وجہ سے قتل کیا کیونکہ عثمان فوج میں افسر بن گئے تھے۔

عثمان نے 19 اکتوبر کو اپنا یونٹ 48 سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹیشن بٹالین جوائن کرنا تھی، عثمان نے جناح کالج کلورکوٹ سے ایف ایس سی کرنے کے بعد آئی ایس ایس بی کا امتحان پاس کیا تھا۔
 
Advertisement

cestmoi246

Minister (2k+ posts)
یہاں بھائی بھائی کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ دیتا ہے یہ تو پھر دوست تھا
 
Sponsored Link