رؤف کلاسرا اور ابصار عالم آمنے سامنے، ابصارعالم کاسخت جواب

abs11.jpg


رؤف کلاسرا نے گزشتہ روز ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ابصارعالم جو حکومتی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یہ نوازشریف دور میں میڈیا مالکان کے خلاف 50 کروڑ جرمانہ اور 10 سال قید کا بل بناکر لائے تھے۔ جس پر ابصار عالم رؤف کلاسرا کو جواب دینے سامنے آگئے۔


اپنے پروگرام میں رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نواز لیگ دور حکومت میں PEMRA نے اکتوبر 2017 ایک بل بنا کر قائمہ کمیٹی کو بھیجا کہ ٹی وی مالکان پر 50 کروڑ روپے جرمانے اور دس سال قید کی سزا کا قانون پاس کیا جائے۔ہمارےدوست ابصار عالم چیرمین تھے۔آج وہی نواز لیگ احتجاج کررہی ہے عمران خان کیوں 25 کروڑ جرمانے کرنا چاہتے ہیں

کلاسرا نے ابصار عالم پر طنز کیا کہ ویسے اپنے پرانے دوست چئرمین ابصار عالم کو کل عمران خان حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کبھی وہ چیرمین پیمرا کے طور پر انہی صحافیوں اور مالکان کے خلاف 50 کروڑ جرمانہ اور 10 سال قید کا بل بنا کر قائمہ کمیٹی میں لائے تھے—

جس پر ابصار عالم بھی سامنے آگئے اور رؤف کلاسرا کو جواب دیا کہ رؤف کلاسرہ آپ اتنے سالوں مسلسل میرے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں صرف سیٹھ کی ملازمت کی خاطر لیکن کبھی آپ کو پلٹ کر جواب نہیں دیا۔

https://twitter.com/x/status/1437799239850074117
ابصار عالم نے مزید کہا کہ ساتھ گُزرے وقت کی حیا میری آنکھ میں ابھی باقی ہے، کاش آپ کی بجائے کسی سانپ کو دودھ پلایا ہوتا تو شاید وہ بھی اتنا مُنافق، حاسد، مکار اور جھوٹا نہ ہوتا
 
Last edited by a moderator:

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
اس کو پنجابی میں کہتے ہیں کہ
روندی یاراں نوں
لے کے نام پراواں دا
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
قانون بن گیا تو یہ دونوں ہی فیک نیوز کی بنا پر جیل میں ہوں گے۔