روٹی پکاتی کمسن بچی کی ویڈیوشئیر کرنے پر ابرارالحق تنقید کی زد میں

abrar--113.jpg

گلوکار ابرار الحق کمسن بچی کی روٹی پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئے

ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "ٹریننگ کی یہی صحیح عمر ہے"۔

اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرنا شروع کر دی اور کہا کہ اتنی چھوٹی عمر میں بچی کو زندگی گزارنے کیلئے اعتماد سیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ روٹی پکانا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا بہت دیر نہیں ہو گئی کیونکہ اس کو اپنی پیدائش کے روز ہی یہ سیکھ لینا چاہیے تھا کہ اس کا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے۔

رمشا طاہر نے کہا کہ پہلے اپنی بچیوں کو تعلیم دلاؤ، روٹی بنانا بعد میں بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ روٹی تو تنور سے بھی لائی جا سکتی ہے اور ویسے بھی یہ کس نے کہا ہے کہ روٹی بنانا سیکھنے کی یہی صحیح عمر ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان پر تنقید کی وہیں ایسے صارفین بھی موجود ہیں جنہوں نے کہا کہ اس پر اعتراض کرنے والے فیمنسٹ ہی ہو سکتے ہیں۔ حریم کامران نے کہا کہ ہمارے دیسی فیمنسٹ طبقے کو چیخنے کیلئے ایک اور موضوع مل گیا ہے۔

سدرہ قریشی نے کہا کہ بالکل یہی صحیح عمر ہے لڑکیوں کو سیکھنا چاہیے کیونکہ بھوکا نہیں مرنا، وہ بھی اسی طرح اسی عمر میں روٹی بنانا سکھتی تھیں۔

خلیل نے کہا کہ اس ویڈیو پر اعتراض صرف انہی لوگوں کو ہو سکتا ہے جنہیں ابھی تک پکانا نہیں آتا۔
 
Advertisement

Will_Bite

Chief Minister (5k+ posts)
Have people seen the number of kids cooking shows on western channels? They routinely have 5-6 yr olds competing with each other.
Check this for starters.

Pakistanis are generally illiterates and Jackasses....msot of all the social media brigade and feminist class.
 
Hunter_

MPA (400+ posts)

love it bro, What a Reply. please do that on twitter too
Jazak ALLAH for sharing.
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
Have people seen the number of kids cooking shows on western channels? They routinely have 5-6 yr olds competing with each other.
Check this for starters.

Pakistanis are generally illiterates and Jackasses....msot of all the social media brigade and feminist class.
اللہ کے نبی صلعم نے فرمایا ہے کہ تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک با لشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے ہم نے پوچھا یا رسول اللہ کیا یہود و نصاری مراد ہیں فرمایا اور کون

اگر تم پاکستانی ہو اور مسلمان ہو تو یہ تیرے لئے ہے اور اگر نہیں تو اگنور کر دو یہ تمہارے لئے نہیں ہے
 
arifkarim

Chief Minister (5k+ posts)
Premium Member

تو ان قوموں کی اتباع چھوڑ دے۔ انٹرنیٹ پر کیا کر رہا ہے جو انہی قوموں کی ایجاد ہے؟
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
تو ان قوموں کی اتباع چھوڑ دے۔ انٹرنیٹ پر کیا کر رہا ہے جو انہی قوموں کی ایجاد ہے؟
انٹر نیٹ اتباع ہے؟؟ یا ایک سہولت سے فائدہ اٹھانا میرا کیال ہے آج تونے زور کا سُوٹا لگا لیا ہے
 
arifkarim

Chief Minister (5k+ posts)
Premium Member
انٹر نیٹ اتباع ہے؟؟ یا ایک سہولت سے فائدہ اٹھانا میرا کیال ہے آج تونے زور کا سُوٹا لگا لیا ہے
سہولت ایجاد کس نے کی ہے؟ انہی کافر قوموں نے جن کی اتباع نہ کرنے کا حکم ہے
کافر قوموں کی ایجادات کا فائدہ اٹھاتے وقت اتباع نہ کرنے کا حکم بھول جاتا ہے
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
سہولت ایجاد کس نے کی ہے؟ انہی کافر قوموں نے جن کی اتباع نہ کرنے کا حکم ہے
کافر قوموں کی ایجادات کا فائدہ اٹھاتے وقت اتباع نہ کرنے کا حکم بھول جاتا ہے
اسے کسی غلط معنی میں نہ لینا یہ صرف میرا خیال ہےتجھے اتباع کا مطلب نہیں معلوم اس پہ پھر کبھی بات ہو گی ہو سکتا ہے کہ میں اس معاملے میں غلط ہوں اور تو میری تصیح کر دے اگر ایسا ہوا تو میں تجھ سے کھلے دل سے معافی مانگ لونگا
 
such786

Senator (1k+ posts)
All the people who critic about this vedio. In their house they always tant their kids and order to kids and they might have young maid in their home.
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
سہولت ایجاد کس نے کی ہے؟ انہی کافر قوموں نے جن کی اتباع نہ کرنے کا حکم ہے
کافر قوموں کی ایجادات کا فائدہ اٹھاتے وقت اتباع نہ کرنے کا حکم بھول جاتا ہے
جامع الترمذی حدیث نمبر 1576 نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے فارس کے بادشاہ کسریٰ نے تحفہ بھیجا تو آپ صلعم نے اسے قبول کر لیا اور بادشاہوں نے آپ صلعم کے لئے تحفہ بھیجا تو آپ صلعم نے انکے تحفے قبول کر لئے
-----------------------------------------------------------------------------
صیح البخاری حدیث نمبر2617 ایک یہودی عورت نے آپ صلعم کی خدمت میں بکری کا گوشت پیش کیا آپ صلعم نے اس میں سے کچھ کھایا لیکن فوراً ہی فرمایا کہ اس میں زہر پڑا ہوا ہے پھر جب اس عورت کو لایا گیا تو اس نے زہر ڈالنے کا اقرار کر لیا تو کہا گیا کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے مگر آپ صلعم نے فرمایا نہیں اس زہر کا اثر ہمیشہ نبی کریم صلعم کے تالو میں محسوس ہو

یہاں تو غیر مسلموں کے ساتھ کھانے کی ممانعت نہیں ہے تو انٹر نیٹ کو رو رہے ہو یہ اسلام ہے اللہ کا دین محبت کا درس دینے والا انسانیت پہ چلانے والا مگر تم اسے انسانوں سے نفرت اور دوری کا مذہب بتا رہے ہو
 
Will_Bite

Chief Minister (5k+ posts)
میرے اسلام پہ کومنت کرنے سے پہلے اپنے بچپن کے قاری سے پیسے واپس لے لو۔
یہ صلعم شاید عربی میں گنجےپن کو کہتے ہیں۔

اور انگریز بہادر ہم سے کہیں زیادہ بہتر انسان ہیں۔۔ مجھے اچھائی میں اُن کی اتباع کرنے میں کوئی شرم نہیں۔ آج کل کا مسلمان بھی ایسا ہو جائے تو میں اس کی بھی اتباع کر لوں گا۔ لیکن فلحل کوئی ایسا ہی نہیں۔
 
میں نے تو تمہارے اسلام پہ کہیں بھی تنقید نہیں کی تمہیں تو میں نے صرف اللہ کے نبی کا فرمان سنایا ہے اور تمہیں اللہ کے نبی کا فرمایا ہوا برا لگا ہے ٹھیک ہے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع نہ کروتمہاری مرضی جس کی چاہو اتباع کرو اس پر کسی کا کوئی زور تھوڑی ہے ہر بندہ اپنا راہبر چننے کے لئے آزاد ہے میں نے تو تمہیں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر تم مسلمان نہیں ہو تو یہ تمہارے لئے نہیں ہے کیونکہ مجھے واقعی میں نہیں پتہ کہ تم کون ہو یہاں بہت سے غیر مسلم بھی آتے ہیں دہریہ بھی آتے ہیں ہندو بھی آتے ہیں میں تم سے اس پہ معذرت کر تا ہوں قبول کر لو ویسے میری معلومات کے مطابق گنجے کو عربی میں (اصلع الراس) کہتے ہیں ہو سکتا تم ٹھیک کہتے ہو میں اور بھی تحقیق کرونگا اس پر غصہ نہ کرو دل بڑا کرو گورے تو سخت سے سخت بات اور گالی ہنس کر برداشت کرتے ہیں تم انکے فالوور ہو کر ایک اچھی بات کا غصہ کر گئے حیرت ہے
 
Last edited:
Sponsored Link