روپے کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی

2.jpg

آج ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں منفی رجحان کا شکار رہی ہیں، ایک جانب روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ31 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1439904015266066437
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں 168روپے19 پیسے میں فروخت ہونے والا ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے72 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج منفی رجحان دیکھا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 107اعشاریہ87 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 46 ہزار691اعشاریہ23 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

Whats-App-Image-2021-09-20-at-4-48-27-PM.jpg


آج کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس107اعشاریہ 87 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار528 اعشاریہ21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔