ستمبر 2021 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنے فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا؟

fdi-pakistan-2111.jpg


مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر 2021 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ایک ماہ میں 236 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1451088969819697158
مشیر تجارت نے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں 203 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح دیکھا جائے تو اس مہینے میں ایف ڈی آئی (فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ) میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1451088973481365505
عبدالرازاق نے کہا حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، جس سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ دوسری جانب ملک میں عوام مہنگائی سے ستائے ہوئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہیں رکنے کانام نہیں لے رہی اور قیمت 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ آج کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 321 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

حکومت کیلئے تجارتی خسارہ درد سر بنا ہوا ہے اور ڈالر کی قیمتوں میں ضافہ ہرہا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ غیرضروری درآمدات پر کنٹرول کیا جائے، ایکسپورٹس اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔