
سیالکوٹ میں ظلم اور بربریت کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں معمر خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بری طرح تشدد کیا گیا جس کے بعد اس دلخراش واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سنگدل شخص سرعام معمر خاتون پر تشدد کررہا ہے اور اسے بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹ رہا ہے، سفاک شخص کے ساتھ موجود دو خواتین بھی معمر خاتون کو لاتوں اور جوتوں سے مار رہی ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان خواتین کا جب لاتوں اور جوتوں سے بھی دل نہ بھرا تو انہوں نے اس خاتون پر ڈنڈے برسا دئیے، واقعے کی ویڈیو کئی لوگ بناتے رہے مگر کسی نے نہ تو تشدد کرنے والے افراد کو روکا اور خاتون کو مکمل طور پر ان درندوں کے ہاتھوں پٹنے کیلئے چھوڑ دیا اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے دیکھتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1480166677253959680
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے عمر رسیدہ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن خواتین بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480226684494401537
اس سے قبل حال ہی میں سیالکوٹ میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام پر تشدد کرکے مارا گیا اور پھر اس کی لاش کو نذر آتشد کر دیا گیا تھا۔
یہی نہیں گذشتہ سال دسمبر میں ہی قصور کے علاقے پھول نگر کی آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ مصباح کو گوجرانوالہ میں مالکان نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ مقتولہ مصباح کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ بیٹی محمد عثمان کے گھر کام کرتی تھی، مالکان نے اسے تشدد کرکے مار ڈالا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13arrestedkhatonsialkot.jpg