شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی سے مذاق کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

2afridigubwithshaheen.jpg

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے قبل شاہین شاہ کو تنگ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے افتتاحی میچ سے ایک روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں بوم بوم آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

51 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو دیکھا وہ ان سے مصافحہ کرتے ہوئے بغل گیر ہوگئے جس کے بعد جیسے ہی وہ الگ ہوئے شاہد آفرید ی نے ان کو ہاتھ سے کھینچ لیا ، جیسے ہی شاہین آفریدی نے سنبھلنے کی کوشش کی شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر ان کے ہاتھ کو مروڑ دیا جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی بالکل تیار نہیں تھے۔


دنیا کرکٹ کے سینئر کھلاڑی اور نجی زندگی میں ہونے والے سسر کے اس مذاق پر شاہین شاہ آفریدی صرف مسکرا ہی سکے اور شاہد آفریدی خود اپنے مذاق پر خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس کے بعد شاہین آفریدی سے دور جاتے ہوئے بھی کافی دیر تک مکالمہ کیا ۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، لوگوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کو فیلڈ پر کیا کہہ کر پکارتے ہوں گے، شاہد بھائی، ابو جان یا لالا۔



ایک صارف نے کہا کہ سسر داماد کو چھکے مارے گا جبکہ داماد سسر کو بولڈ کرے گا۔


کچھ صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کی اس ملاقات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی بھی قرا ر دیا۔




واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کے ساتھ طے کیا گیا ہے ۔
 
Advertisement

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
میرے خیال میں ایسی روایتی پابندیاں کہ رشتے استوار ہونے سے نام بھی بدل دئیے جائیں اب ختم ہونی چاہیئں شاہد آفریدی قوم کا ہیرو ہے اس کا نام شاہد آفریدی ہی اچھا لگتا ہے ابو جی یا لالا کہنا تو فضول حرکت ہوگی
شاہین کو چاہئے کہ سسر کا احترام ضرور کرے مگر ابو وغیرہ مت کہے یہ بہت عجیب بلکہ بیک ورڈ سا محسوس ہوگا ویسے بھی سگا ابو موجود ہے ایک اور بنانے کی ضرورت نہیں، اسلام میں استاد کو بھی باپ کا درجہ ہے مگر ہم اسے ابو نہیں استاد ہی بلاتے ہیں
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
🤣 aur app unkle ko kia keh ker bulaty heen ?
میری منگیتر میرے کزن کی بیٹی ہے اور وہ مجھ سے بڑے ہیں اس لئے میں انہیں نام کے ساتھ بھای کہتا ہون اب بھی انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ابو نہیں کہوں گا وہ بھی خوش کہ چلو پہلے سے انکے تین بچے ابو بلاتے تھے کوی ایک تو ملا جو بھای کہے گا
 
Sponsored Link