عالمی منڈی میں پٹرول سستا،آپ نے مہنگا کیوں کردیا؟مفتاح اسماعیل کی وضاحت

mifta-petrol-price-hamid-mir-ss-t.jpg


وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اپنے عوام دشمن اقدام کے حق میں وضاحتیں دیتے ہوئے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو حامد میر نے وفاقی وزیر خزانہ کا ایک بیان انہیں یاد کرایا جو ایک ہی روز قبل انہوں نے نجی چینل پر دیا تھا کہ وہ پٹرول پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگانے جا رہے۔

روزنامہ جنگ ان سے متعلق خبر چھاپی کہ وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمت پر دعویٰ غلط نکلا، جس پر اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ مفتاح صاحب آپ ہمیشہ غلط کیوں نکلتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1559366801825312768
اس پر وضاحت دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا میر صاحب ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے ۔ جو قیمتیں بڑھی ہیں یا کم ہوئی ہیں صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1559393507219218432
حامد میر نے پھر کہا کہ سادہ سا سوال ہے جب عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہوا تو آپ نے مہنگا کیوں کر دیا؟ اس پر مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیسے مقرر کی جاتی ہیں اس کی ایک مختصر وضاحت ہے کہ اوگرا قیمتوں کا اوسط لیتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان قیمتوں کے اوپر پی ایس او کی طرف سے ادا کردہ فریٹ اور پریمیم کا اضافہ کرتا ہے اور اسے ایکسچینج ریٹ سے ضرب دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پچھلے پندرہ دن کی لاگت کو بھی دیکھتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1559397473789132801
حامد میر نے پھر کہا کہ آپ وزیر خزانہ ہیں اگر ایسی کوئی بات تھی تو صرف ایک ہی دن پہلے آپ نے یہ دعویٰ کیوں کیا تھا کہ آپ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے؟

اس کے جواب میں پھروفاقی وزیر نے کہا کہ میر صاحب میں نے کہا کہ میں قیمت میں نئے ٹیکس یا لیویز کا ایک پیسہ بھی نہیں ڈالوں گا۔ لیکن حامد صاحب آپ کو معلوم ہے کہ ایندھن کی قیمتوں کی سمری اوگرا نے بھیجی ہے اور پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھیجی ہے۔ جو قیمتیں مقرر ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی ہمیں ملتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1559401089791033344
ایک اور ٹوئٹ میں وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آسان ہدف ہوں جو ٹھیک بھی ہے۔ لیکن قیمت میں تبدیلی صرف PSO کے اخراجات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے اور اس پر کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ پر تنقید میں کھلے دل سے سنوں گا مگر میں جانتا ہوں کہ میں اپنے ملک کے لیے مخلص ہوں اور اسے ڈیفالٹ سے بچایا ہے اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کام کر رہا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1559401094002135040