عدالتیں تماشہ دیکھ رہی ہیں ملزم اور نیب ملکر پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں، فواد

5fawabnanbbadaaltmulazim.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

فواد چودھری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہ تماشہ ان کی جماعت کی حکومت ختم کرنے کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او 2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے سابق وزیر خزانہ کے مقدمے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے ٹکرز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے جاری کیے گئے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے وارنٹ معطل ہو گئےہیں۔
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
پانچ قسم کی مخلوق کو پھانسی دیئے بغیر پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا۔۔
۔۔ میجر رینک سے اوپر کی خلائی مخلوق۔۔
۔۔ کرپٹ عدلیہ۔۔ بشمول کرپٹ بار کونسل۔۔
۔۔کرپٹ سیاستدان۔۔چاہے کسی جماعت کی بھی ہوں۔۔
۔۔وڈیرے اور جاگیر دار۔۔
۔۔ پٹواری۔۔
 
Sponsored Link