عزت،قومی وقار یہ ہے،جو فون نہیں سنتاوہ مودی خود چل کرپاکستان آیا:نواز شریف

modi-pakistan.jpg


ملتان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک لندن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج دیگر ممالک کے لوگ کہتے ہیں کہ عمران نیازی کی اہمیت اسلام آباد کے میئر جتنی بھی نہیں، یہ اس کی نہیں اس عہدے کی بے عزتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ڈکٹیٹروں نے مارشل لا لگا کر ہمیشہ اپنا ہی وزیراعظم ہاؤس فتح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس میں رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز ، اویس لغاری ، عظمٰی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمان کانجو، نزہت صادق دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔


نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کہا کہ ہم عزت کا سودا نہیں کرتے، ہم قابل فخر قوم ہیں ہم باضمیر لوگ ہیں اپنے 5 ارب ڈالر رکھیں اپنے پاس، ہم نے ایٹمی دھماکے کر کے ہندوستان کو جواب دیا، اس کے نتیجے میں واجپائی پاکستان آئے۔

انہوں نے کہا کہ جو مودی آج عمران خان کا فون نہیں سنتا، جب میں وزیراعظم تھا تو وہ چل کر پاکستان آیا تھا۔ اسے کہتے ہیں قوم کی عزت اور وقار کا ہونا۔ قائد مسلم لیگ ن نے ایک شعر پڑھا!
جومیں سربسجدہ ہواکبھی توزمین سے آنے لگی سدا
تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان تمہیں کیا پتا کل کیا ہوگا؟ تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ سب کچھ بدل جائے گا، قرآن پاک میں بھی لکھا ہے کہ اللہ پاک حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے لیکن جو ظلم وزیادتی جھوٹ بولتے اور کفر تولتے ہیں تو پھر ایک دن آتا ہے جب سب کچھ بدل جاتا ہے، انشااللہ پاکستان میں بھی سب کچھ بدل جائے گا۔

انہوں نے ملک میں مہنگائی کی تازہ لہر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا دال گوشت سبزی کی قیمتیں دیکھیں، عمران خان لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو اور آپ کے لانے والوں کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں، آپ کو پتا بھی ہے؟ مجھے بتاؤ کہ پاکستان کے ساتھ کیوں یہ کھیل کھیلا گیا؟
 

Pakistan Space Agency

Politcal Worker (100+ posts)
? ? ? ? ? ? Hijrat!!!!! Chori aur corruption ki saaza se bachnay ke liye salah bhaag gaya ...
Nobody ran in the dead of night.

All planned, permitted and executed under the supervision of the Shaikh Chilli who promised, "Meh NRO nahi du gi."

5dd3850bb7201.png


 

Citizen X

President (40k+ posts)
Nobody ran in the dead of night.

All planned, permitted and executed under the supervision of the Shaikh Chilli who promised, "Meh NRO nahi du gi."

5dd3850bb7201.png


You're a special breed of mutamain beghairat patwari aren't you? Such level of beghiarti is rarely seen, even in patwaris