عطاتارڑ سمیت دیگر کی جلسہ روکنے کی درخواستیں مسترد،پی ٹی آئی کواجازت مل گئی

2atattarabnakami.jpg

پاکستان تحریک انصاف کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں، عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ جلسے کے دوران کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر کی نیشنل ہاکی گراءونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی گءی، عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جاءے کہ جلسے کے دوران کسی قسم کا نقصان نہ ہو، ساتھ ہی ہاکی گراؤنڈ میں آسٹروٹرف جلد از جلد لگانے کا حکم دیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہونیوالے جلسے کو رکوانے کے لیے درخواستوں پر سماعت جسٹس مزمل اختر شبیر نے کی۔ وکیل پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈی میں جلسے کیلئے قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے رجوع کیا تھا اور اجازت لی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1558065903715115008
جسٹس مزمل اختر شبیر کے استفسار پر کہ مینار پاکستان میں جلسہ نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کرنے پر پابندی ہے جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم سکیورٹی کے حوالے سے بہترین مقام ہے۔جلسے سے ایک دن پہلے درخواستگزاروں کا کون سا حق متاثر ہوا ہے؟

وکیل درخواست گزار بیرسٹر حسنین نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق ہاکی گراؤنڈ میں شادی فنکشن یا سیاسی جلسے نہیں کیے جا سکتے، کسی اجلاس کے بغیر جلسے کی اجازت
دی گئی اور اختیارات سے تجاوز کیا گیا جو غیرقانونی ہے۔ہاکی گرائونڈ ہمارا اثاثہ یہاں جلسہ نہیں ہونا چاہیے۔

حکومت کا موقف ہے کہ آسٹروٹروف کے لیے ٹینڈر دے رہے ہیں جب تک ٹینڈر منظور نہیں ہو گا پروکیورمنٹ نہیں ہو گی اور کھلاڑی پریکٹس نہیں کر سکیں گے، جسٹس مزمل اختر شبیر نے کہا کہ مال روڈ بھی تو ہمارا اثاثہ ہے، اس پر روز جلسے جلوس کرتے ہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ آسٹروٹروف کی قیمت ہے کیا اور ٹائم فریم دیں کہ اتنے دن میں آسٹروٹروف لگا دیں گے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہاکی گراؤنڈ میں جو خرابی ہو اس کے پیسے جلسہ کرنے والوں سے وصول کیے جانے چاہیئں، جسٹس مزمل اختر شبیرنے پوچھا کہ کیا آپ نے انتظامیہ کو کوئی درخواست دی تھی جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے جلسہ رکوانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوءے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پر امن جلسہ ہونے جا رہا ہے جس کی اجازت ہمارا آئین بھی دیتا ہے۔ جلسے سے ایک دن پہلے درخواست گزاروں کا کون سا حق متاثر ہو رہا ہے؟ عدالت نے پنجاب حکومت کو جلسے کے دوران کسی بھی نقصان نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔