عفت عمر عمران خان سے کیوں مایوس ہوئی؟

iffat-imran-112.jpg


عمران خان نے سہانے خواب دکھائے،پورا ایک بھی نہیں ہوا، عفت عمران

غریب رل رہا مہنگائی دن بدن بڑھ رہی۔۔ وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے بھی اب ان کے دور حکومت سے ناخوش ہیں، فنکار برادری نے عمران خان کو انتخابات کے دوران بھرپور سپورٹ کیا، لیکن اب ملک کے بگڑتے حالات نے انہیں بھی مایوس کردیا۔

نیو ٹی وی کے پروگرام جی سرکار ود نعمان اعجاز میں اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے شرکت کی، میزبان نعمان اعجاز نے عفت عمر سے موجودہ حکومت اور عمران خان کے حوالے سے سوال کیا۔


عفت عمر نے جواب دیا کہ عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ میرے جیسے جاہلوں کو بھی سیاست میں دلچسپی ہونے لگی،جیسے انہوں نے خواب دکھائے، مجھے لگا یہ سب ٹھیک کردیں گے۔

عفت عمر نے مزید کہا کہا لیکن سچ بتاؤں تو پاکستان کی پوری تاریخ میں اتنے برے حالات میں نے کبھی نہیں دیکھے، اتنی ڈپریشن میں نے اپنی زندگی میں کبھی محسوس نہیں کی، اب سمجھ لگ گئی ہے کہ ملک اہلیت سے ٹھیک ہوتے ہیں، جذبے سے نہیں۔

عفت عمر نے کہا کہ ہم ضیا الحق کے دور میں بڑے ہوئے ہم نے مشرف کا دور بھی دیکھا، جمہوریت بھی دیکھی،اتنے برے حالات نہیں دیکھے،عفت عمر سے نعمان اعجاز نے سوال کیا کہ آپ کو ایک دن کا وزیراعظم بنادیا جائے تو کیا ہوگا، عفت عمر نے طنز و مزاح کے ساتھ کہا کہ رہی سہی کسر میں پوری کردوں گی۔

دوروز قبل اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا، عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیوں کہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں ہے اور یقین کریں میں پاکستانی ڈارمے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کل اچھے ڈرامے بالکل بھی نہیں بن رہے، مجھے افسوس ہے کہ میں پاکستانی ڈراموں کے بجائے بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن اس کی وجہ ڈراموں کا معیار ہے۔
 
Advertisement

The wizard

MPA (400+ posts)
Yahi wohi bibi hai Jo corona center pr khary ho kr vaccine lgany k bjayi q league k mna k Ghar baith kr vaccine lgati hai bibi ko thori sharam Ani chahyai khud sifarshi culture ko pasand krti hai aur phir aisi batain b
 
Sponsored Link