عمران خان نے افغانستان سے نکلنے میں ہماری زبردست مدد کی، امریکی صحافی

ik1h1h111.jpg


پاکستانی حکومت نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر انسانی جانیں بچانے کیلئے مدد میں پہل کی، امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک بھی وزیراعظم کی کوششوں کے معترف ہو گئے۔ صحافی نے کہا کہ عمران خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں۔

گلین بیک نے کہا کہ پاکستان ہی کی مدد سے امریکا افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہا۔ افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں پاکستان کے تعاون پر امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر نہیں سکتے۔ ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔ لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔

گلین بیک نے بتایا کہ کچھ کی طرف سے صاف انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کی ذمہ داری اٹھائی۔ عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔


امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی اختلافات ، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کر کے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔ عمران خان نے سیاست ، نسل ، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کو بچانے میں پیش قدمی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکالنے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔ گلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

گلین بیک نے آخر میں کہا کہ سب یہ یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔ ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔
 
Advertisement
Last edited by a moderator:

LeanMean2

Voter (50+ posts)
ترسے ہوئے عمرانی ٹکے ٹکے کے کمنٹیٹرز کے تعریفی کلمات پوسٹ کر رہے ہیں
 
Sponsored Link