عمران خان کی آڈیو لیک کس نے کی؟فواد چوہدری نے نام بتا دیا

fawad-ch-audio-leaks-name-sbbb.jpg


بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے عمران خان کی آڈیو ریلیز کی گئی,فواد چوہدری

پاکستان کی سیاست میں آڈیو لیکس نے ہلچل مچائی ہوئی ہے, گزشتہ روز عمران خان کی اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی,رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اُس وقت کے پرنسپل سیکریٹری کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ الیونتھ آور‘ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے عمران خان کی آڈیو ریلیز کی گئی جو وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل کوآرڈینیٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر شہباز شریف کی اجازت سے آڈیو ریلیز کر رہے ہیں۔


فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سائفر کی تحقیقات کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، سائفر عوام کے سامنے نہیں لا سکتے لیکن چیف جسٹس تحقیقات تو کرا سکتے ہیں، امریکا سے کوئی براہ راست جھگڑا نہیں لینا چاہتا کیوں کہ پاکستان کے مفادات ہیں، عمران خان نے جلسے میں سائفر دکھا کر امریکا کا نام نہیں لیا تھا، میڈیا نے چیزیں خود ہی بے نقاب کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی اینٹی امریکا نہیں، ہم کہتے ہیں کوئی حکم نہ دے کہ ہم نے کیا کرنا ہے، عمران خان کبھی ملک کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان ایسے شخص نہیں ہیں جو کسی ملک کے سامنے لیٹ جائیں گے، وزیراعظم کے حالیہ دورے دیکھ لیں لگ رہا تھا کوئی کلرک چلا گیاہے‘۔

فواد چوہدری نے پروگرام میں کہا کہ آڈیو لیکس سے متعلق بالکل تحقیقات ہونی چاہیے، اس قسم کی آڈیو لیکس کا آنا تشویشناک ہے، عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی باتیں باہر جا رہی ہیں، ہاؤس کی باتیں محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کریں، اس قسم کی ریکارڈنگ میں بہت سے لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسرائیلی کمپنی کو کہا تھا کہ 29 نمبر ہیک کر کے دیں، ان میں سے ایک نمبر عمران خان کا بھی تھا جس پر ہم نے احتجاج کیا تھا، بھارتی ہیکرز نے پاکستان میں بہت کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پاکستان میں اس قسم کی ریکارڈنگ ہو رہی ہوں گی تو وزیراعظم سے کون بات کرے گا، وزیراعظم کے دفتر کو ایسے ہیک کیا جا رہا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے، یہاں شہریوں کے حقوق کو سنجیدہ لیا ہی نہیں جاتا، جب تک کوئی بڑا آدمی نہیں پھنس جائے عام شہریوں کو توجہ ہی نہیں دی جاتی، تصاویر پر بلیک میلنگ جیسے واقعات ہو رہے ہوتے ہیں کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔

پروگرام میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ پرسوں میرے گارڈ کو راستے میں اٹھالیا، جن لوگوں نے گارڈ کو اٹھایا ان کے قریب پہنچ گیا ہوں، گارڈ کو پیسے آفر کیے گئے کہ فواد چوہدری کی ملاقاتوں کا بتا دیا کریں، لوگوں کے قریب پہنچ گیا ہوں۔
 
Last edited by a moderator:
Sponsored Link