عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے: شیخ رشید

elc-shekh-rashed-imran.jpg


سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید ، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔ عدالت کا ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، بتایا گیا کہ تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھاکے لے جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں، اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی، ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا اے این پی کو پتہ لگ گیا ، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں، ضمنی انتخابات میں اگر کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو پی ڈی ایم میں شامل 12 جماعتوں کا یہ اتحاد ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے کہا ایک دن میں 2،2 عدالتوں میں جا رہا ہوں، عالمی سازش سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لایا گیا، عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے، ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ کے انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھا کر لے کر گئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عمران خان کی سیاست عدم اعتماد تحریک اور سازش سے بڑی ہے: شیخ رشید​




شیخ جی بہتر بو گا کہ آپ جناب اپنے کام سے کام رکھا کریں، خوامخوا عمران خان کا ترجمان بننے کی کوشش نہ کیا کریں . آپکی بلاوجہ فضول بڑ بڑ سے پی ٹی آئی اور عمران خان کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے
اپنی سیاست خود کرنا سیکھیں، عمران خان کے کاندھے پر نہیں
 

ranaji

President (40k+ posts)
ُاور جنرل باجوے کی توند سارے پالستان سے بڑی ہے لکڑ ہضم پتھر ہضم لائن آف کنٹرول سےڈیورنڈ لائن سے سارا مال ہضم ٹھیکے ہضم مٹھو ہضم بلجیم ہضم یوکے ہضم بس بدہضمی صرف سازش رجیم چینج سے ہوئی ہے اس کی دوا نا تو امریکہ کے پاس ہے نا اسرائیل ُانڈیا ُاور برطانیہ کےپاس
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
S Sahib..apni sayasat karain..Logo ko majoda PDM.Neutrals ke baray m haqeeqat se agah karay..Jo sazish rachae gae us ko khool kar bayan karay..ta ke pata chalay k ap Haq k sath hain.. Ap ka apna qad hona chahay..IK k naam leenay ki need nahi.. IK apni sayasat achi trah kar raha ha..