عمران خان کے 9 حلقوں سے حصہ لینے کے خلاف درخواست خارج

imrnh1h1h11.jpg


لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کِیا کیا امیدوار نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پرسوں آخری دن ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے وہاں درخواست کیوں دائر نہیں کی، جب تک کاغذات جمع نہیں ہوتے عدالت کے سامنے کاز آف ایکشن کیسے بنتا ہے؟ کاغذات نامزدگی جمع ہونے تک عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔


عدالت نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، جن پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
Ab das halkey ho gaye heyn- Imran khan ney soomro ki seat per bhi election larhna hey- soomro sahib ko application dey diy hey
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Phuddu Dakoo Movement ki abhi se path gai hai, itna shouk tha zimmi election kerwanay ka. Ley aao na zardauku, diesel aur kissi sharif ko seaton ke muqablay mein.
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Lohar high court can redeem their honor and respect by throwing out the CEC as soon as possible.