فرانس:تارکین وطن کی مدد اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 11پاکستانی گرفتار

fraan1121.jpg


روزنامہ جنگ کے رضاچوہدری کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں گیارہ پاکستانیوں کو تارکین وطن کی مدد اورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کےالزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق گیارہ پاکستانیوں پر نہ صرف فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی نہ صرف مدد کی بلکہ دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملزمان کی عمریں 30سے 40برس کے درمیان ہیں، تمام گیارہ پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔


ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ بھی کی، پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی اور ایک سال سے زاید عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

گیارہ پاکستانیوں کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے ، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانے، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان افراد نے جعلی دستاویزات کےذ ریعے 180 بینک اکاونٹ بھی کھول رکھے تھے۔.
 
Advertisement
Last edited by a moderator:
Sponsored Link