
فواد چوہدری کے متنازعہ ریمارکس پر پیمرا نے اے آروائی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز فوادچوہدری نے نجی چینل کے شو آف دی ریکارڈ میں شرکت کی جس میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا بشیر میمن کا یہ دعویٰ یہ سچ ہے کہ اعظم خان نے بشیرمیمن کو اپنے ساتھ باتھ روم میں بند کردیا تھا؟ جس پر فوادچوہدری نے جواب دیا کہ بشیر میمن نے بڑا رسک لیا ایک پٹھان کیساتھ باتھ روم میں جانے کا۔
https://twitter.com/x/status/1577995703351123968
اس پر کاشف عباسی نے قہقہہ لگادیا اور یہ کہہ کر "ناظرین ایک بریک لیتے ہیں" بریک لے لی۔
اس پر پیمرا نے اے آروائی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور 7 روز کے اندر جواب طلب کرلیا۔
اپنے نوٹس میں پیمرا کا کہنا تھا کہ معتصبانہ تبصرے پر نہ صرف پروگرام کے اینکر کا رویہ نان پروفیشنل تھا بلکہ اینکر خودبھی مہمان کے جملوں پر ہنستے رہے جو کہ چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی پر کڑا سوال ہے۔

]پیمراکا مزید کہنا تھا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ چینل کا ایڈیٹوریل بورڈ اور تاخیری نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے جو پیمرا قوانین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pem1h111.jpg