قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو کیس نمٹا دیتے ہیں:سندھ ہائیکورٹ برہم

qaim-ali-shah.jpg


سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید قائم علی شاہ کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے، سندھ ہائیکورٹ میں قائم علی شاہ کے خلاف شہداد پور میں زمین کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید انکوائری جاری ہے،جس پر عدالت نیب پراسکیوٹر سکھرعبید ابڑو پر برہم ہوئی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر قائم علی شاہ کی انکوائری میں ضرورت نہیں تو پھر کیس نمٹا دیتے ہیں،نیب نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو پھر سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلانے کی ضرورت نہیں، سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ جب حتمی ریفرنس دائر ہوجائے توملزم خود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیگا۔

دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے اس حوالے سے بتایا کہ ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کیا تھا لیکن ہیڈ کوارٹر نے کچھ اعتراضات لگا دیے تھے جو تاخیر کا باعث بنے،نیب پراسیکیوٹرعبید اللہ ابڑو نے تحریری جواب جمع کروایا کہ قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے،عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کا تحریری جواب ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

اس سے قبل قائم علی شاہ نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر تے ہوئے نیب کے تفتشی افسرپر تحفظات کا اظہار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر مجھے ذاتی رنجش کا نشانہ بنارہے ہیں، معاملے پر پہلے عدالت سے رجوع کر ونگا اور پھر نیب میں پیش ہوں گا،نیب کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق جو دو رپورٹیں پیش ہوئیں ان میں قائم علی شاہ کا نام نہیں تھا تاہم تیسری رپورٹ میں ان کا نام ہونے کی بنا پر تفتیش کے لیے طلب کیا گیاتھا۔
 
Last edited by a moderator:

Haha

Minister (2k+ posts)
شاہ جی کا کچھ خیال کرو قدیم علی شاہ نے آخر محمد بن قاسم جیسے اسلامی ہیرو کی خدمت گزاری کی ہوئی ہے اور ان کی مہمانداری اور خدمت بھنگ پلا کر کی ہوئی ہے
کمُ ازکم اتنا ہی خیال کر لو اب ملک الموت تک تو شاہ جی کی جان لینے میں اسی خدمت گزاری کی وجہ سے آتا ہے شاہ جی کی شکل دیکھ کر ترس کھا کر واپس چلا جاتا ہے