لاہور کے معروف تھیٹر میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف

threatre11.jpg


لاہور کے معروف تھیٹر کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف۔۔ نامعلوم افراد نے معروف سٹیج اداکاراؤں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کردیں۔۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بنانے والاایکسٹرا اداکار کاشف چن نکلا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

لاہور کے معروف تھیٹر شالیمار تھیٹر میں اکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنائی گئیں، میک اپ رومز کے شیشوں میں خفیہ کیمرے لگا کربرہنہ ریکارڈنگز کی گئیں

تھیٹر انتظامیہ گھناؤنے عمل سے بے خبر تھی لیکن جب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اداکاراؤں نے شالیمارتھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


جن اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائی گئیں ان میں اداکارہ مہک نور ،زارا خان،اور سلک شامل تھیں۔ان اداکاراؤں کی ویڈیوز میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں ۔

اداکاراؤں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو اپروچ کیا تو ایف آئی اے نے فوری کاروائی کی اور اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ایک سٹیج فنکار کاشف چن نکلا۔


ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اسے اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کا کہا خوشبو خان نے انہیں ویڈیو بنانے کے لئے رقم بھی دی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فزانزک بھی کر لیا۔

اس سے قبل شالیمار تھیٹر کےچیئرمین ملک انکاری تھے کہ یہ ویڈیو ز ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے بنائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں ۔
 
Last edited:

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Kashif Chun koam ka sermaya hain, is talent to zaya nahin honay dain gay !!! Donkey King Maryam Leaks Productions !!!
 

Lefty

Minister (2k+ posts)
itni baa haya khawateen bacharioan ko zaleel ker k kia mila hoga kashin *un sahib ko ohh i mean chun sb ko