لنکا کرکٹ لیگ انتظامیہ کا پاکستانی کرکٹرز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

12%D9%84%D9%BE%D9%84.jpg

سانحہ سیالکوٹ کے بعد سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کے لئے اس وقت سری لنکا میں موجود ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل میں شامل ہیں۔

سانحہ سیالکوٹ کے بعد کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سری لنکا میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


لنکا پریمیئر لیگ آج سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، ایک اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا، فیکٹری گارڈز مشتعل افراد کو روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اتنا مارا کہ مینجر ہلاک ہو گیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، لاش پر بھی بہیمانہ تشدد کیا اور پھر آگ لگا دی۔
 
Advertisement

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
لنکا والوں کو کہیں یہ پتہ نہ چل جائے کہ شعیب ملک بھی سیالکوٹ کا ہے
 
Sponsored Link