لیڈر گرفتار ہوجاتے ہیں،بھوک ننگ ان چوروں سے ختم نہیں ہونی: شیخ رشید

shekh-rasheed-imran-khan-ntt.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لیڈر گرفتار ہوتے ہیں، عمران خان بھی گرفتار ہوگیا تو کیا ہوجائے گا، میں نے 7 سال قید کاٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں ان کے بارے میں بات کرنا اس پروگرام کی توہین سمجھتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1534911681456967680
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں گفتگو ہوئی کہ عمران خان گرفتار ہوگیا تو، میں نے اس میٹنگ میں کہا کہ لیڈر گرفتار ہوتے ہیں، میں نے 7 سال جیل کاٹی اس کے بعد اللہ نے 16 مرتبہ وزیر بنایا، کسی کا گرفتار ہونا چھوٹی بات ہے ملک اس سے بہت آگے نکل چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1534914578550820864
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آج سے پہلے مایوسی کی کوئی بات نہیں کی مگر حالات بہت خراب ہوگئے ہیں ، بھوک اور ننگ نے لوگوں کے اندر چھاؤنی ڈال لی ہے اور یہ بھوک ننگ ان چوروں سے کم از کم ختم نہیں ہونی،اس ملک میں مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان نے تو مرنا ہی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ایک ہی کام کیا ان لوگوں کو چور ڈکلیئر کیا ہے، آپ ان کے علاوہ کسی اور کو لے آتے ، یہ ملک اتنا تباہ حال اور برباد ہے کہ یہاں کوئی اور بندہ ہی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نیوٹرل ، نیوٹرل ہوجائے تو امریکہ کا باپ بھی آجائے تو عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا۔