
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف عدالت پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت پیش ہوئی
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ایف آئی اے مقدمے میں پیش نہ ہونے کی ہدایات ملی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513374498841583618
شہبازشریف کے وکیل نے ضمانت کی لمبی تاریخ مانگ لی، جس پر جج نے کہا درخواست لکھ کر دے دو
بعدازاں عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت 27 اپریل تک منظور کرلی۔
اس پر فوادچوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ مقصود چپراسی کو 27 اپریل تک ضمانت مل گئ۔۔۔۔ شکریہ عدلیہ
https://twitter.com/x/status/1513375286175617025
واضح رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر آج فردجرم عائد ہونا تھی اور عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز کو فردجرم کی کارروائی کیلئے طلب کر رکھا تھا ، بعدازاں عدالت نے فرد جرم کی کاروائی موخر کردی۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم کے انتخاب کیلئے الیکشن ہوگا اور شہبازشریف متوقع طور پر وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1h11h1.jpg