مجھ سے کہا گیا ساری زندگی اپنی بچی کی شکل نہیں دیکھ سکوں گی،اہلیہ اظہار

7izharwaifebachikishakl.jpg

شہبازگل کے ڈرائیور اظہار اللہ کی اہلیہ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ دوران حراست ان سے کہا گیا وہ ساری زندگی اپنی بچی کی شکل بھی نہیں دیکھ سکیں گی۔


اسلام آباد پولیس کی حراست میں رہنے والی شہبازگل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اسے پولیس کی جانب سے دھمکی دی جاتی رہے ہے کہ اب وہ دوبارہ کبھی اپنی بچی کی شکل بھی نہیں دیکھ سکے گی، تفتیشی ٹیم اسے کہتی رہی کہ اب اس کی بچی رُل جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1559271015712161792
انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پولیس والے کہتے تھے کہ کیا تمہیں اپنی بچی نہیں چاہیے۔ تم یہاں جیل میں ہو اور بچی کہیں اور ہے کیا تم اپنی بچی سے ملنا نہیں چاہتی؟ اگر اپنی بچی چاہیے تو شہبازگل کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ہمیں لا دو۔

خاتون نے بتایا کہ اسے دھمکی دی گئی کہ کیا تمہیں اپنی بچی نہیں چاہیے ہم تمہیں تمہاری بچی سے دور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارا شوہر تو بھاگ گیا ہے اب کون دیکھے گا تمہاری بچی کو تم بھی رُل گئی اور تمہاری بچی بھی رُل جائے گی۔
 
Last edited by a moderator: