محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں کیوں دیا؟

rziwnn1121.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان میدان میں ہوں یا کہیں بھی نماز اور اور اللہ کو یاد کرنا نہیں بھولتے، انہوں نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی قران شریف بطور تحفہ دیا تھا، لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ انہوں نے یہ تحفہ دیا تھا۔

قرآن شریف تحفہ دینے کی وجہ محمد رضوان نے خود ہی بتادی،سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو میتھیو ہیڈن باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے،اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

ممد رضوان نے بتایا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔


محمد رضوان نے مزید بتایا تھا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا یہ ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں،میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران محمد رضوان نے قوم سے اپیل کہ وہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں،محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

میتھیو ہیڈن مستقبل میں بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں،وہ پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات لینا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیے۔ کوچز کے ساتھ لمبے کنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہیں، ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہوگی، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہوگی۔

 
Advertisement
Sponsored Link