
مراد سعید کے گھر کے باہر سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار کون تھا اور وہ ریڈزون میں کیسے داخل ہوکر وزیراعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے نکل گیا؟ مراد سعید کاانکشاف
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مرادسعید نے انکشاف کیا کہ وہ جس وقت شہباز گل سے ملنےکےلیے پمز، اسلام آباد میں موجود تھے۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار رات کے دو بجے انکے گھر کے گیٹ پہ آئے۔
https://twitter.com/x/status/1560058214401679361
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پہ قریبی دوستوں سے رابطہ کیا جن کے پہنچنے پر یہ وہاں سے روانہ ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کا پیچھا کیا گیا تو ہاتھ میں موجود اسلحے کے باوجود پولیس چوکی پر انہیں بغیر روکے ریڈ زون میں داخل ہونے دیا گیا۔ نا صرف یہ بلکہ یہ وزیر اعظم ہاؤس اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پہلو سے ہوتے ہوئے آگے نکل گئے
https://twitter.com/x/status/1560058958244724736
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murh1h1211.jpg