
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔ جس کے بعد مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنا پاسپورٹ لے لیا۔
مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے۔
https://twitter.com/x/status/1577239223903526912
پاسپورٹ ملنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مریم نواز لندن چلی جائیں گی اور کچھ عرصہ وہاں بیٹھ کر سیاست کریں گی اور اپنے والد کے ساتھ ہی پاکستان واپس آئیں گی۔
اس پر ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسپورٹ ملنےکے بعد محترمہ مریم نواز اپنا حصہ وصول کرنے لندن تشریف لے جائیں گی۔ سب جانتے ہیں ان کی دوسری اہم مصروفیت کیا ہوگی ۔
https://twitter.com/x/status/1577005969136943104
انہوں نے مزید کہا کہ جن مفکرین کی علمی رہنمائی میں مریم نواز کو پاسپورٹ جاری ہوا۔ انہی کے فکری اجالے میں عمران کے خلاف توہین عدالت کیس ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ بہشتی دروازہ وہی ایک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1577007104518287361
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والے ہر وقت ہر کہیں ملتے ہیں لیکن جس روانی' یقین اور اعتماد سے محترمہ افسانے سناتی ہیں' اس پر زرداری صاحب بھی جھوم اٹھتے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1577011952831766528
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں ہارون رشید نے کہا کہ باقی تو خیر لیکن ارب پتیوں اور کھرب پتیوں کے بچے عجیب سے نکتے ہیں۔ بعض تو محترمہ مریم نواز شریف ایسے ۔ ایک بولا: کیا۔ میں ایسے ہی گلاس میں پانی پیوں' جس میں سب انسان پیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1577017630221029376
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam1h1h1h1.jpg