معروف سابق بھارتی کرکٹر کی گرفتاری اور ضمانت: وجہ کیا بنی؟


ڈان نیوز کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوویندرار چاہل پر متعصب جملے کسنے پر گرفتار کیے جانے کے بعد 3 گھنٹے پوچھ گچھ کرکے عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 39 سالہ یووراج سنگھ نے گزشتہ برس روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو میں کرکٹر یوویندرا چاہل کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہفتے کے روز ہریانہ پولیس نے انہیں لیگ سپنر یوویندرا چاہل کے خلاف ذات پات کا استعمال کرنے پر گرفتار کیا اور بعد ازاں عبوری ضمانت پر رہا کر دیا، رہائی سے قبل ان سے 3 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ہاد رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یوویندرا چاہل کو "بھنگی" کہہ کر مخاطب کیا تھا۔


یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ سپنر کو متعصبانہ جملہ کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تاہم یووراج نے اپنے اس عمل کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رنگ ، ذات ، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتے۔
 
Advertisement
Sponsored Link