jigrot
Minister (2k+ posts)
جب کوئی بڑی طاقت ڈوریں ہلا رہی تو پھر وہی ہوتا ہے جو وہ چاہتے ہیں جب کرپشن جرم نہ ہو تو بہت سے لوگ بکنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور بکے ہوئے لوگ ہی آگے آتے ہیں ۔ پاکستان واحد مسلمان ایٹمی طاقت ہے اس لیے ساری دنیا ہی پاکستان کے خلاف ہے اور پاکستان میں ان جاسوس ہر جگہ پر موجود ہیں اور ان کے لیے ہی کام کرتے ہیں جو لوگ پاکستان میں کرپشن کرتے ہیں سب کی حرام کی کمائی باہر کے ملکوں میں ہے جہاں سے یہ حکم لیتے ہیں پاکستان مکمل طور پر ودیشی قوتوں کے قبضے میں ہے جیسے وہ چاہتے ہیں ویسا ہی ہوتا ہے پاکستان کی فوج میں ان کے لوگ بھرے پڑے ہیں اور وہ ہی لوگ اوپر آتے ہیں جو ان کے پسندیدہ ہوتے ہیں پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے پاکستان میں کرپشن کو عام کیا گیا، پاکستان کے قانون کو مضبوط ہونے سے روکا گیا اور پاکستان کو قرضہ کی لت پر لگا دیا گیا اب تقریبا پاکستان ایسی جگہ پر پہنچ گیا ہے جہاں پر پاکستان کو اپنے دفاعی اخراجات کم کرنے پڑیں گے اور دفاعی الات کی تحقیق اور ترقی پر اثر پڑے گا اس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پرگرام کی قیمت لگ جائے گی اور پاکستان سے ایٹم بم لے لیا جائے گا پھر ایک مضبوط انڈیا اپنا کام کرے گا کشمیر تو وہ آسانی سے لے لیں گے ۔ سندھ بھی جائے گا اور بلوچستان میں تو ابھی بھی کاروائی جاری ہے کے پی کے کے بھی اچھے حالات نہیں ہونگے پنجاب بھی آزاد اور کہانی ختم اگر آٹھارویں ترمیم کو غور سے پڑھیں تو آپ کو کچھ خدوخال نظر آنے شروع ہوجائیں گے ۔ ابھی تک دشمنوں کی پالیسی کام کر رہی ہے سارے غدار آپ کو ایک ساتھ نظر آئیں گے پاکستان کے ادارے بھی انھیں ہی سپورٹ کرتے نظر آئیں گے اور غداروں کے کارندے آپ کو سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے جو بڑی محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اگر ایسے ہی سب کچھ چلتا رہا تو زیادہ سے زیادہ دس سال ہیں پاکستان کے پاس زندہ رہنے کے لیے مگر اس عمر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اگر محب وطن لوگ آگے آئیں اور اس ملک کا کنٹرول حاصل کریں مگر اس کے لیے لڑنا پڑے گا مرنا پڑے گا کیونکہ جن لوگوں کا قبضہ ہے اس ملک پر وہ آسانی سے یہ قبضہ نہیں چھوڑیں گے ایک بہت بڑی جنگ لڑنی پڑے گی جانی نقصان بھی ہوگا اور مالی نقصان بھی ہوگا پھر جاکر آزادی ملے گی خالی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا تیاری کرنی پڑے گی لوگوں کو تیار کرنا ہوگا قانون کو مضبوط کرنا ہوگا
Last edited by a moderator: