مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟حمزہ شہباز کا دعویٰ

maqsodidi11.jpg


حمزہ شہباز نے بتا دیا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جو پیسے آئے وہ سب بزنس ٹرانزیکشنز تھیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان مہر بخاری کے سوال پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جو پیسے آئے وہ سب کاروبار کیلئے کی گئی ٹرانزیکشنز تھیں۔


انہوں نے کہا کہ میری نیب میں 200 سے زائد پیشیاں ہو چکی ہیں اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی 100 بار سے زائد نیب میں پیش ہو چکے ہیں مگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کے علاوہ برطانیہ کے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے اور مکمل تحقیقات کیں مگر وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچے کہ کہیں کوئی کرپشن یا دھوکہ دہی نہیں پائی گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 376 ارب روپے کے الزامات لگا کر 10 ہزار ثبوتوں کے والیم اکٹھے کرنے والا عمران نیازی کا آئن سٹائن شہزاد اکبر آج کہاں ہے؟ انہوں نے بتایا کہ جب شہبازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تو انہوں نے سوال اٹھایا کہ کرپشن کہاں ہے؟ جس پر عدالت نےبھی کہا کہ کرپشن تو کہیں نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے جو باتیں کہیں وہ سب کے سامنے ہیں کہ وزیراعظم نے ان سے کہا کہ شہبازشریف کو اندر کر دو مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان پر کوئی الزام ہی نہیں تھا۔
 
Advertisement

swing

Chief Minister (5k+ posts)
چپڑاسی والی بات کا جواب نہیں ملا کوئی ؟ یا مجھے سمجھ نہیں آئی ؟
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مقصود چپڑاسی کیا لگتا تھا نصرت شہباز کا یا کسی اور کا اور مقصود چپراسی کے کونسے تعلقات تھے کس نے اسے اپنا یار بنایا ہوا تھا جو وہ اس عورت کو کروڑوں روپے خرچے کے اپنے اکاؤنٹ سے بھیجتا تھا
 

hassan.te

Minister (2k+ posts)
چپڑاسی والی بات کا جواب نہیں ملا کوئی ؟ یا مجھے سمجھ نہیں آئی ؟
jnab he only said its a business transaction and CREDIBLE journalist didn't asked to explain it how and why? Baki uski sari taqreer baith kar sunti rahi hai... aiwae to sahafat ka jnaaza nahi nikla Pakistan ka
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
dear hamza mere saath youtube per aik live interview ho jaay :) ye kia olay polay questions... let me ask and you will answer
 
Sponsored Link