ملک میں ڈالر کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک لازمی قرار ؟

bio.jpg


ملک میں 500 ڈالر سے زائد کی خریداری مشکل۔۔ بائیو میٹرک تصدیق ضروری

ملک میں ڈالر کی خریداری کرنے والے ہوجائیں تیار، ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری مشکل ہوگئی ہے، بائیس اکتوبر سے ملک میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوچکا ہے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روزڈالر کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک لازمی قرار دے دیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک نے یہ اقدام ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں فروخت اور مبینہ طور پر افغانستان اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کیا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا،ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ منی چینجرز 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے،نادرا کے مطابق زرمبادلہ کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے حل تیار کرلیا تھا اور 51 میں سے 24 کمپنیز کو حل اور تحریری معاہدہ بھیج دیا تھا۔

حکام کے مطابق 19 کمپنیز نے رابطہ کیا جس پر انہیں سسٹم سمجھایا گیا لیکن آئی ٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیت نہ ہونےکی وجہ سے یہ 19 کمپنیز بھی واپس نہیں آئیں،نادرا نے کمپنیز کی مشکلات کے پیش نظر اب موبائل ایپ تیار کی ہے، اور چند کمپینز موبائل ایب کی ٹیسٹنگ کررہی ہیں،نادرا کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ بائیومیٹرک ڈیوائسز بھی ایکسچینج کمپنیز کو دیں گے، ایپ کے ذریعے کرنسی کی خریدوفروخت کا سارا عمل مانیٹر ہوسکے گا۔

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان چوروں اور حرامخوروں کی وجہ سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کاموں پہ ضائع ہو رہا ہے۔۔
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
حکومت جتنے مرضی طریقہ ٹرائی کرلے وہ غیرقانونی خریدوفروخت کو نہیں روک سکتی ہے۔بیک چینل پر ڈالر کی فروخت جاری رہے گی۔ اسوقت میں ملک میں ہزاروں نان رجسٹرڈ افراد لاکھوں ڈالر سیل پرچیز کرتے ہیں۔ اور جبکہ کہی رجسٹرڈ ایکسچینج بھی غیرقانونی سیل پرچیز کرتی ہیں جن کا ریکارڈ کبھی حکومت کو دستیاب نہی ہوتا ہے