ملک میں کورونا ایک بار پھرتشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

coronai11i1.jpg

ملک میں کورونا میں تیزی،مزید دو اموات،94مریضوں کی حالت تشویش ناک

ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیاہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 مریض جاں بحق اور 406 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 14 ہزار437 ٹیسٹ میں سے 406 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
coron111.jpg


ملک میں مجموعی طور پرمثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 رہی،سب سے زیادہ سندھ میں 7 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد 3 اعشاریہ 45،پنجاب 1 اعشاریہ 29 ،خیبرپختونخواہ 1 اعشاریہ 08 اور گلگت بلتستان میں 0 اعشاریہ 42 فیصد شرح رہی۔

لاہور میں 2.82 فیصد کورونا کیسز ریکارڈ کئے گئے، اسلام آباد میں 3.45 فیصد کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ پشاور میں 3 فیصد کیسز سامنے آیے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز کراچی میں 21 فیصد سامنے آئے ، حیدر آباد میں 8.51 فیصد کیسز ریکارڈ کئے گئے ، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 7.64فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت نے عوام کو پیغام دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے، شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، ہجوم والی جگہوں سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال برقرار رکھیں،سماجی فاصلہ اب بھی ضروری ہے،پاکستان میں 85 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔