نئے آرڈیننس میں ابہام، نیب نے وزارت قانون سے وضاحت طلب کر لی

nab1211.jpg


قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارت قانون سے نئے آرڈیننس پر وضاحت طلب کرتے ہوئے تمام ریجنل آفسز کو فیصلے لینے سے روک دیا، وزارت قانون کی وضاحت آنے تک نیب میں تمام معاملات پر فیصلے معطل رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منظور ہونے والے نیب ترمیمی آرڈیننس ابہام کی نشاندہی کے بعد نیب نے وزارت قانون سے وضاحت طلب کر لی ہے، نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام ریجنل آفسز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وضاحت آنے تک کسی معاملے پر فیصلہ نہ لیا جائے۔

اس ضمن میں نیب نے بیان بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے وزارت قانون سے نئے آرڈیننس سے متعلق کئی سوالات پر وضاحت اور تشریح مانگی ہے۔


گزشتہ روز ماہر قانون اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نئے آرڈیننس کے اندر درج ہےکہ زیر التوا مقدمات کو کیسے ڈیل کیا جائےگا۔

وسیم سجاد نے قانون میں ابہام کی نشاندہی کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر جنرل کے مؤقف سے اختلاف کیا اور کہا کہ اگر یہی تفریق کرنی ہے کہ پچھلے کیسوں پر اطلاق نہیں ہوگا، آئندہ پر ہوگا تو نیب آرڈیننس پہلے ہی بے معنی ہوجاتا۔

وسیم سجاد نے مزید کہا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں یہ تو کہا گیا ہے کہ کچھ چیزوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،لیکن کیس ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کون کرے گا ؟ اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا کس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اب احتساب عدالت کا اختیار عوام سے فراڈ کے کیس پر نہیں، اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں اس طرح کے کیسز سنے جائیں گے۔

احتساب عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو متعلقہ کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 
Advertisement

Dr Adam

Chief Minister (5k+ posts)
Farogh Nasim has been proving over and over again for the last 3 years that he's incapable to lead the law ministry. He does not know how to handle administrative matters of a ministry. He's a good trial attorney on the podium though.
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
یہ اس قدر نالائق ہیں کہ انہیں ایک آرڈیننس بھی ڈھنگ سے بناتا نہیں آتا ؟؟ اسحٰق دار والا آرڈیننس بھی ان کی نالائقی سے ٹھس ہوگیا تھا اب یہ والا بھی ؟؟
 
Sponsored Link