نوازشریف کسی غریب کانہیں میاں شریف کابیٹاتھا،بیرون ملک ملزتھیں:مجیب الرحمان

nawaz-sharif-mujeeb-ulrehman-shami-mian-shariff.jpg


نواز شریف کی وطن واپسی کےچرچے ہیں،جبکہ ان پر مقدمات بھی زیر بحث ہیں،دنیا نیوز پر میربان کامران شاہد کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے جو سپریم کورٹ کی فائنڈنگ ہے، ہم اس پر بحث کررہے ہیں ناں،باقی الزامات جو مرضی لگاتے رہیں۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ کیا نواز شریف کسی چھابڑی والے یا پان والے کا بیٹا نہیں تھا نواز شریف میاں شریف کا بیٹا تھا جس کی دبئی اور سعودی عرب میں اسٹیل ملز تھیں،نواز شریف کیخلاف ایسے ہی تماشے کررکھے۔

انہوں نے اپنے مؤقف کی حمایت میں مزید کہا کہ خدا کا خوف کرنا چاہیے اور ہمیں صرف عدالتوں کے فیصلوں پر بات کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1559202371305078784
اس پر ردعمل میں ارشاد بھٹی بولے کہ دبئی اور سعودی عرب میں وہ پیسہ کیسے گیا؟ جس پر مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اس وقت قانون نہیں تھا تب پیسہ لیجایا جا سکتا تھا۔


مجیب الرحمن شامی نےںمزید کہا کہ سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے اور تکنیکی بنیادوں پر ہونے والی غلطیوں سے خود کو بچانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے مگر تب جب مطلع ابر آلود نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن یہ قانون بنا لیتی ہے کہ نااہلی 5سال کیلئے ہو گی تو پھر وہ واپس آئیں گے ورنہ وہ یہاں جیل جانے کیلئے تو نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا ایک گروپ نوازشریف کی فوری واپسی جبکہ دوسرا شدید مخالف ہے، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پرجیل میں نہیں دیکھنا چاہتے، معاملات ٹھیک ہونے پر ہی وطن واپسی کا مشورہ دیں گے۔