نوازشریف کی وطن واپسی کھٹائی میں پڑگئی؟ پارٹی قیادت پر برہم؟

nawzh1h1i1.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنمائوں کی جانب سے سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو یقین دلایا گیا تھا کہ بے فکر رہیں ! آپ کی واپسی سے قبل ہم عمران خان کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے !

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں عمران خان کے 13 اگست کو جلسے کے حوالے سے ایک سوال پر کہ " عمران خان کے جلسے کے بعد لندن سے کیا خبریں ہیں؟" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار طاہر ملک کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنمائوں کی جانب سے سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو یقین دلایا گیا تھا کہ آپ بے فکر رہیں ! آپ کی واپسی سے قبل ہم عمران خان کا سیاسی طور پر صفایا کر دیں گے جبکہ عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے عمران خان کے جلسے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنمائوں سے کہا ہے کہ 14 جماعتوں نے اقتدار میں آکر عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان حالات میں پاکستان آکر میں کیا کروں گا؟ کیا عمران خان کو گریبان سے پکڑ لوں گا؟ میں کیا کر سکتا ہوں؟ ان حالات میں کہیں ہماری سیاست ہی نہ ختم ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف 45 سال سے پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں، ان کو اندازہ ہے کہ ان کے لیے پاکستان میں حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔

اس سوال پر کہ پاکستان میں ان کے لیے مشکل حالات کس نے پیدا کیے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے طاہر ملک نے کہا کہ ان کیلئے مشکلات نوازشریف نے خود اور اتحادی حکومت نے پیدا کی ہیں۔ 4 ماہ کی حکومت قبول کر کے انتہائی غلط فیصلہ کیا گیا، حالات نہ سنبھلنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن کمی آ رہی ہے۔

دریں اثنا عمران خان کے جلسہ کے حوالہ سے سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ تخت لاہور میں مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے۔ 13 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں جتنے لوگ سٹیڈیم میں موجود تھے اس سے تین گنا زیادہ لوگ جلسہ گاہ سے باہر موجود تھے۔ انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے کسی جلسے میں ایسا جوش وجذبہ نہیں دیکھا۔


بزرگ، نوجوان، خواتین کے علاوہ معذور افراد نے جس جذبے سے جلسے میں شرکت کی وہ میرے لیے حیران کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کے جلسے میں ہر طبقے اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے جو اپنی مدد آپ کے تحت جلسے میں پہنچے تھے۔ جلسہ میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اب نواز شریف ڈیل سے نہیں ہمت سے آئے جیل کاٹے یا زرایع بتا کر بری ہو کر سیاست کرے۔ورنہ ڈیل دینے والوں کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔اس وقت ملک فاسٹ ٹریک پر ہے ۔جونہی عمران خان کو سازش سے نکالا قوم نے ایک دن بھی حالات سمجھنے کو نہیں لگایا فورا ہی ری ایکشن دیا
 
Last edited:

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
nawaz sharief bhagorha hey firqa imrani mazey leyney keliye yeh masla cherh deyta hey - woh kabhi bhi nahiyn aaye ga
kabhi waps aaiya to let ker aye ga kandhon per ayega. jaloos key sath. kabhi qadmon per nahiyn ayega. aaiya to band ker diya jaye ga.