نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹویٹر پر کمنٹ سیکشن بند کرنا مہنگا پڑگیا

7.jpg

پاکستان سے دورہ منسوخ کرکے نیوزی لینڈ واپس پہنچنے والی ٹیم کی ویڈیو پر تنقید سے بچنے کیلئے کیوی بورڈ کو کمنٹ سیکشن بند کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے دورہ منسوخ کرکے آکلینڈ پہنچنے والی ٹیم کی ایک مختصر سی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ، کیوی بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"24 رکنی کیوی بہادر اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا ہےہ جہاں وہ 14 روز کیلئےقرنطینہ کرے گا"۔

https://twitter.com/x/status/1440469071875612674
بورڈ نے اس پوسٹ پر کرکٹ صارفین کے شدید ردعمل اور تنقید سے بچنے کیلئے کمنٹ سیکشن کو ہی بند کردیا ، تاہم یہ احتیاطی تدابیر بھی الٹی پڑگئی اور صارفین نے ٹویٹ "کوٹ" اور "ری ٹویٹ" کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر عدیل راجہ نے کہا ایسے بہادر جو ایک جھوٹے خدشے پر بھاگ نکلے۔

https://twitter.com/x/status/1440645010668482575
مقبول نامی صارف نے کہا کہ 24 بہادر نہیں 24 بزدل۔

https://twitter.com/x/status/1440660365558177795
سوشل صارفین کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1440658074688110600
https://twitter.com/x/status/1440655979025076232
https://twitter.com/x/status/1440661096436682755
 
Last edited by a moderator: