نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کیلئے سٹینڈرڈ اور پریمیئم پلان سستے کر دیے

net.jpg


ویڈیو اسٹریمنگ اور پروڈکشن کی نامور کمپنی نیٹ فلکس نے پاکستانیوں کیلئے لوٹ سیل لگا دی جس کے تحت ملک میں اب سٹینڈرڈ اور پریمیئم پلانز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

سٹارٹ اپ پاکستان کے مطابق کمپنی نے جو تفصیلات دی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور سپین میں ماہانہ پلانز کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس نے ماہانہ سٹینڈرڈ پلان کی قیمت کم کر کے 800 روپے جبکہ پریمیم پلان کی قیمت 1100 روپے کردی ہے۔ اس سے قبل دونوں پلانز کی قیمتیں بالترتیب 1200 اور 1500 روپے تھیں۔

یاد رہے کہ صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے نیٹ فلکس انتظامیہ کئی ممالک میں مختلف پیکیجز کا اعلان کرتی رہتی ہے۔ کمپنی کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں صارفین کی تعداد بڑھانا ہے۔

ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نے خطے میں صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے سبب قیمتیں کم کی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے کینیا میں صارفین کی تعداد دو کروڑ تک بڑھانے کے لیے فری موبائل پلان لانچ کیا۔

کینیا میں دیئے گئے اس پلان کے تحت وہاں کے رہنے والے صارفین نیٹ فلکس پر مفت اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

 
Advertisement
Sponsored Link