ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گے

Geek

Chief Minister (5k+ posts)


یالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گے۔ ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔

 
Advertisement
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں