وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے جے یو آئی ف کےرہنما کو گورنر کےپی کے مقرر کردیا

kpk-gvr-fazal-ul-rehman.jpg


وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان پر مزید مہربان، مولانا کے رشتہ دار اور جے یو آئی کے رہنما حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے صدر مملکت کو سفارش بھیجوائی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی حکومت نے حاجی غلام علی کو گورنر کے پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو سفارش بھیجوائی، اس سفارش پر صدرمملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کی منظوری دے دی

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔ وہ رشتے میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1595350081988751365
حاجی غلام علی اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ نجی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ڈی ایم حکومت نے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کی خواہشمند اے این پی (عوام نیشنل پارٹی) کے اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم کردار ادا کیا۔

مولانا نے گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اس مطالبے سے دستبردار ہوئی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

wamufti

Senator (1k+ posts)
انتہائ گھٹیا شہرت ہے موصوف کی پشاور میں۔ قبضہ گروپ کا سرپرت اور اک وقت میں بہت بڑا بدمعاش رہ چکا ہے غلام علی۔ ہر قسم کا دو نمبر کام پیسے لے کر کرتا تھا
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
انتہائ گھٹیا شہرت ہے موصوف کی پشاور میں۔ قبضہ گروپ کا سرپرت اور اک وقت میں بہت بڑا بدمعاش رہ چکا ہے غلام علی۔ ہر قسم کا دو نمبر کام پیسے لے کر کرتا تھا

تو الحمدللہ اب کاروبار کا اڈا گورنر ہاؤس ہو گا
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

سب کی توجہ نئے آرمی چیف کی طرف ! دوسری طرف فضل الرحمان نے چپکے سے اپنا دائو لگا دیا ??? سبحان اللہ۔۔۔مولانا فضل الرحمن کے سمدھی گورنر کے پی مقرر​

ادھر نہ علماء ہے اور نہ شیوخ​

شیوخ اور علماء کرام والا ڈرامہ صرف ووٹ تک ہے​

کیا یہ حق مولانا قاسم کا نہیں بنتا تھا ؟​