وٹس ایپ کا نیا فیچر:اپنی تصویر کو چیٹ سٹیکر بنائیں

whatsapp-21131.jpg


دنیا بھر میں واٹس ایپ کا استعمال تیزی سے جاری ہے، یہی وجہ ہے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اس بار واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کیلئے بہترین فیچر معتارف کروادیا۔

اب صارفین واٹس ایپ پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بناسکتے ہیں، لیکن اس سہولت سے صرف ڈیسک ٹاپ صارفین مستفید ہوسکیں گے،جس سے صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو پی این جی اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔

اسکا طریقہ کار انتہائی سادہ ہے ، سب سے پہلے وٹس ایپ اوپن کرنا ہوگا، اسکے بعد چیٹ ونڈوز میں Attachment پر کلک کر کے وہاں اسٹیکرز کا انتخاب کرنا ہوگا،جس کے بعد صارف اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو وہ اسٹیکر کی صورت میں سامنے آجائے گی۔


صارفین اسٹیکر کو ایڈیٹ بھی کرسکیں گے اور اسکا سائز اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق بھی رکھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے،ویب بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز صارفین کو آسانی سے ڈیسک ٹاپ پر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفیکیشنز کا انتظام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

کمپنی نے واٹس ایپ میں دیگر ونڈوز سے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ٹھان لی۔
 
Last edited by a moderator: