ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے ویورشپ کا نیاریکارڈقائم کردیا

pakindi121.jpg


پاکستان اور بھارت کا کرکٹ کے میدان میں مقابلہ ہو اور دلچسپ نہ رہے، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے بدترین شکست دے کر تاریخ رقم کی، اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کی ویورشپ نئی بلندیوں کو چھو گئی ہے۔

جی ہاں کرکٹ کاؤنسل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ نے ریکارڈ قائم کرلیا ہے.

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹاکرے میں جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹ سے تاریخی شکست دی وہیں اس میچ نے وویورشپ کے لحاظ سے بھی ریکارڈ قائم کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1463885200438349833
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا 200 ممالک میں نشر کیا گیا اور اس میچ کی لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اس میچ کو 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا،اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کو حاصل تھا جس کو 136 ملین عوام نے دیکھا۔

بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے روہت شرما، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کی شکست یقینی بنائی تھی، جس کے بعد 152 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ ضائع کئے حاصل کیا تھا،کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔