پاکستان، نیدرلینڈ ون ڈے میچ کے دوران عمران خان کے حق نعرے بازی

16%DB%8C%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%86%D8%B9%D8%B1%DB%92%D8%A8%D8%A7%D8%B2%D9%85%DB%8C%DA%86%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D9%86%DB%8C%D8%AF%D8%B1.jpg

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ ون ڈے میچ میں پاکستانی شائقین تحریک انصاف کے جھنڈے لے کر روٹرڈیم سٹیڈیم پہنچ گئے۔ شائقین نے سٹیڈیم میں موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ ون ڈے میچ میں پاکستانی شائقین تحریک انصاف کے جھنڈے لے کر روٹرڈیم سٹیڈیم پہنچ گئے۔ شائقین نے سٹیڈیم میں موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ پاکستانی شائقین نے "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان" اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف بھی نعرے لگائے۔


نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے سینئر صحافی زاہد نور نے پاکستان تحریک انصاف کے پرجوش حامیوں کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: روٹرڈیم سٹیڈیم میں پاک نیدرلینڈز میچ کے موقع پر سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف شائقین کرکٹ نے نعرے بازی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روٹرڈیم سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین "مریم کا پاپا چور ہے" ، "سارا ٹبر چور ہے"، "کون بچائے گا پاکستان عمران خان، عمران خان"، "آئی آئی پی ٹی آئی"کے نعرے لگا رہے ہیں۔

پاکستان 19 سال بعد ہالینڈز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ کھیل رہے گا، پاکستان اور نیدرلینڈز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ روٹر ڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، اس سے پہلے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں تمام میچز میں پاکستان فاتح رہا ہے۔ خیال رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں 2017ء میں پی ایس ایل فائنل جو کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان میچ ہوا اس میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے "گو نواز گو" اور "مجھے کیوں نکالا" کے نعرے لگائے گئے تھے۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
Europe ke 3-4 months maa behen honay wali hai just wait for winters to come.Main tu patli gali se Germany se nikal jaoon ga inshallah 😂 no heating in Europe in winters.Aab tu pani bhi khatam ho raha hai europe main.Neechay se Russia in ko mar raha hai aur oper se Allah ... Neechay se Russia ne gas ban kar dee hai aur oper se Allah ne Pani.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Europe ke 3-4 months maa behen honay wali hai just wait for winters to come.Main tu patli gali se Germany se nikal jaoon ga inshallah 😂 no heating in Europe in winters.Aab tu pani bhi khatam ho raha hai europe main.Neechay se Russia in ko mar raha hai aur oper se Allah ... Neechay se Russia ne gas ban kar dee hai aur oper se Allah ne Pani.
Oper say tu Theek hai lakin yeh Neechay say konsa Chohla bund howa hai ?
 
Sponsored Link