پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلیں

imf-shaukat-tareen.jpg


پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلی ہیں جس سے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نجی چینل ایکسپریس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کر لی ہیں جس کے بعد 6 ارب ڈالرکے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے مطابق ڈالر اور روپے کی قدر کااختیار مارکیٹ کو دینے، شرح سود اور ٹیکس نیٹ بڑھنے ، پرائیوٹائزیشن اور پاور سیکٹر اصلاحات کی شرائط رکھی تھیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے، ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے پاکستان تمام شرائط ماننے کیلیے تیار ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کے ٹویٹ کے مطابق مذاکرات ابھی جاری ہیں، ناکامی کی خبر دینا درست نہیں جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1451918340763619333
ان کا مزید کہنا تھا کہ س کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرط قبول کرلی تھی جبکہ آئی ایم ایف مزید شرائط پر عمل کروانا چاہتا ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے شوکت ترین اور گورنر سٹیٹ بنک رضاباقر واشنگٹن میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
معلوم نہیں اس موجودہ دور کے ساہو کاروں سے کب نجات ملے گی ۔۔ ؟
 

Nightcrawl

Chief Minister (5k+ posts)
This is sad now things will get more expensive only for 1 billion dollars while zardari Nawaz have more than 100 billion dollars.