پاکستان کا سسٹم برا نہیں جو کنٹرول کرتا ہے وہ برائی کی جڑ ہے

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک حقیقت ہے پاکستان کا سسٹم برا نہیں لیکن جو کنٹرول کر رہا ہے وہ ہی برائی کی جڑ ہے .
آپ غور کریں . نواز شریف جسکی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں کی. اس کو ایک بنی بنائی سیاسی پارٹی مل گئی .پھر اس کو ڈیل کر کے بیرون ملک بھیج دیا گیا .پاکستان کی تاریخ کا واحد مجرم جس نے اپنے خاندان اور حواریوں کے سمیت پاکستان کو جی بھر کے لوٹا سب جرائم کو بائی پاس کرکے آزاد ہو گیا اس کی بیٹی جو جھوٹ اور جرائم میں اپنے باپ کے ساتھ ہےاور ایک مجرمہ باھر دھندناتی پھر رہی ہے . یہی حال زرداری ٹولے کا ہے .تو پھر میرا سوال ہے جو معمولی جرم میں پابند سلاسل ہے وہ کیوں ہیں ؟ اس لیے کہ وہ غریب ہیں ؟ پاکستان کا سسٹم ایسا بنا دیا گیا ہے . دو ہزار اٹھارہ الیکشن میں پی ٹی آئی ایک سو پچاس سیٹیں جیت رہی تھی لیکن جب ان کو معلوم ہوا رزلٹ روک دیے گئے تا کہ عمران خان کو حساب میں رکھ کر حکومت کو کنٹرول کیا جاۓ .جب تک سسٹم آزاد نہیں ہو گا بڑا ڈاکو جیل سے باھر ہو گا ،میڈیا وہی کہے گا جو بتایا جاۓ . اور پھر یہ ملک کبھی دوسری قوموں کے برابر ترقی نہیں کرے گا .غریب پستا جاۓ گا مافیا امیر سے امیر تر ہو گا . عمران خان ایک سچا اور ایماندار لیڈر ہے الله اس کو ہمت اور طاقت دے .واحد پاکستانی لیڈر ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں .کیا خان یہ بدل سکے گا ؟ (دل کو کرتا اسی موضوع پر بہت لمبا کالم لکھوں )
 
shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Well written article.
A country is like a ship; if it's going in the wrong direction, it takes time to turn it around, especially it's been loaded to the full with corruption and lawlessness. It's frightening to think what would've been left of Pakistan had Nawaz Sharif or Zardari been elected in 2018.
 
Thank you
 
Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
You can't change anything without showing perfomance.Reality is that inflation and corruption has increased and People lives have become more difficult under pti.Crime rate has also increased.Educated youngsters are sitting in their home for last two years with their degrees cause no government jobs.You want people to continue vote for pti so they can suffer more?....PTI showed dreams of change but it did not even start.Ok, I can understand that PTI was forced to listen to their MPA and MNA request but they lost in almost entire central punjab.What stopped them from starting changes in police and bureaucracy in central Punjab?......They have no excuse.
are you sure you quoting me? i just said Thank
 
1234567

Minister (2k+ posts)

My dear, you are right about inflation & everything, is it possible to explain me that how a 2 years baby start playing football in FIFA Cup? Last 40+ years corrupt is there, how you think that IK will uproot it in 2-5 years when everybody is benefitting from it, they amend the constitution to make their corruption legal, how you think IK will fight with a corrupt nation, who wanted to be corrupt, who are happy with every evil. IK is trying and may our kids will see a better Pakistan, In Sha Allah.
 
AZ1

Minister (2k+ posts)
You can't change anything without showing perfomance.Reality is that inflation and corruption has increased and People lives have become more difficult under pti.Crime rate has also increased.Educated youngsters are sitting in their home for last two years with their degrees cause no government jobs.You want people to continue vote for pti so they can suffer more?....PTI showed dreams of change but it did not even start.Ok, I can understand that PTI was forced to listen to their MPA and MNA request but they lost in almost entire central punjab.What stopped them from starting changes in police and bureaucracy in central Punjab?......They have no excuse.
ok bring nawaz back then in next election because when nawaz left loan burden was $93 billion just because he took soo many loans here and there that our generations will keep paying off loans. What about land grabber action by pti? or other good things. crying is what pakistanis are best at no matter who

they were crying undr musharraf
crying under ppp
crying under pmln
crying under pti

keep going on because this is the only thing pakistaniz can do. why waiting for jobs go for business? degree is just a piece of paper not guranttee about job.
 
Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
دل تو کرتا اسی موضوع پر بہت لمبا کالم لکھوں

سن لو پھر دل کی
کالم لمبا اس لیے نہیں لکھا آج کل لوگ زیادہ لمبا پڑھنا پسند نہیں کرتے . انشاءالله باقاعدگی سے کالم لکھیں گے میں تو پیدائشی لکھاری ہوں .
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک حقیقت ہے پاکستان کا سسٹم برا نہیں لیکن جو کنٹرول کر رہا ہے وہ ہی برائی کی جڑ ہے .
آپ غور کریں . نواز شریف جسکی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں کی. اس کو ایک بنی بنائی سیاسی پارٹی مل گئی .پھر اس کو ڈیل کر کے بیرون ملک بھیج دیا گیا .پاکستان کی تاریخ کا واحد مجرم جس نے اپنے خاندان اور حواریوں کے سمیت پاکستان کو جی بھر کے لوٹا سب جرائم کو بائی پاس کرکے آزاد ہو گیا اس کی بیٹی جو جھوٹ اور جرائم میں اپنے باپ کے ساتھ ہےاور ایک مجرمہ باھر دھندناتی پھر رہی ہے . یہی حال زرداری ٹولے کا ہے .تو پھر میرا سوال ہے جو معمولی جرم میں پابند سلاسل ہے وہ کیوں ہیں ؟ اس لیے کہ وہ غریب ہیں ؟ پاکستان کا سسٹم ایسا بنا دیا گیا ہے . دو ہزار اٹھارہ الیکشن میں پی ٹی آئی ایک سو پچاس سیٹیں جیت رہی تھی لیکن جب ان کو معلوم ہوا رزلٹ روک دیے گئے تا کہ عمران خان کو حساب میں رکھ کر حکومت کو کنٹرول کیا جاۓ .جب تک سسٹم آزاد نہیں ہو گا بڑا ڈاکو جیل سے باھر ہو گا ،میڈیا وہی کہے گا جو بتایا جاۓ . اور پھر یہ ملک کبھی دوسری قوموں کے برابر ترقی نہیں کرے گا .غریب پستا جاۓ گا مافیا امیر سے امیر تر ہو گا . عمران خان ایک سچا اور ایماندار لیڈر ہے الله اس کو ہمت اور طاقت دے .واحد پاکستانی لیڈر ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں .کیا خان یہ بدل سکے گا ؟
اسکا مطلب ہے کہ ایک طرح سے آپ بھی تائید کرتی ہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے کسے گئے ’’خلائی مخلوق‘‘ کے نعروں کی۔ آپ یہی سمجھ رہی ہیں کہ کہیں کوئی ریاست کے اندر ایک علیحدہ ریاست قائم ہے۔

خیر، یہ بات درست ہے کہ جب پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کے چکروں میں کیپٹین صفدر کو پکڑا گیا، اور بعد از آرمی چیف کی اس مسئلے میں ملوّث دو عدد فوجی کرنل بکروں کی قربانی سے سمجھ آ گیا تھا کہ ہوا اس مرتبہ اپنا رُخ موڑنے کو ہے۔

نتائج صاف نظر آرہے ہیں۔

مگر ایک بات اس ضمن میں ضرور عرض کروں گا، کہ زیر غور رہے۔ یاد رکھیئے گا کہ پانی کی بالٹی میں سے ایک کوزہ بھر پانی نکال لینے سے بالٹی کے پانی میں کوئی شگاف نہیں پیدا ہوتا، بلکہ آس پاس کا پانی اس خلاء کو پُر کر دیتا ہے۔
ایسے ہی ریاست کا نظام اور طاقت کا توازن ہوتا ہے۔ جب باقی ادارے اپنا کام صحیح طور انجام نہیں دیتے، تو ان پر حاکمیت کرنے والے وہی محکمے ابھرتے ہیں جو اپنی سطح پر اپنا کام صحیح طور انجام دیتے ہیں۔

میں خود ریاست میں سِویلین حکومت کے حق میں ہوں، لیکن جب سویلین اداروں کا حال دیکھتا ہوں، تو سمجھ آتی ہے کہ یہ کیوں اپنا حق نہیں جتا سکتے اقتدار پر، یا کیوں یہ اتنے نازک اندام ہیں کہ کوئی آواز اٹھانے کی بھی جسارت نہیں کرسکتا؟
کیوں کہ ان کے اپنے پول کھولے جاتے ہیں۔

لہٰذا، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ

ہے ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات۔

قصور وار وہ محکمے نہیں جو طاقت رکھتے ہیں، انھوں نے کچھ نہیں کیا، صرف پانی کی طرح جو خلاء پیدا ہورہا تھا، اسے پُر کیا۔ قصور بنیادی طور پر ان کا ہے، جنھوں نے اپنی جگہہ اور اپنا مقام خود برقرار نہ رکھا۔

جہاں تک بات رہی عمران خان کی، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن سے پاک ہے، لیکن اس سیاسی جوڑ توڑ میں اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کی خاطر بہت سے غلط لوگوں کو ساتھ مِلا بیٹھا۔

میں پھر یہی کہوں گا کہ سارا قصور عمران خان کے نیچے بیٹھے نظام کا نہیں، بلکہ اس کے ان ساتھیوں کا بھی ہے جنھوں نے ان سازشوں کے خلاف کوئی پیش بندی نہ کی اور خود اس جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔

(دل کو کرتا اسی موضوع پر بہت لمبا کالم لکھوں )
جی ضرور لکھیں۔ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ اور ویسے بھی یہاں فورم پر آجکل قحط الرّجال کا دور دورہ ہے۔ یہ خلاء فوراً کسی قابلِ قدر تدارک کا منتظر ہے، وگرنہ خلائی مخلوق یہاں بھی کارگر ہوتی جائے گی۔

وہ کیا ہے کہ پانی میں شگاف تو پیدا نہیں ہوتا، لیکن اس طرح پانی نکالتے رہنے سے سطح ضرور گھٹتی جاتی ہے۔ یہی حال یہاں بھی ہوا جارہا ہے اور اس فورم کے توسط سے یہاں کے مبصّرین بھی اسی گھٹیا پن سے متاثرہ سوچ کے دام میں پھنستے جارہے ہیں۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کو معین قریشی اور شوکت عزیز جیسوں کو وزیر اعظم لگوانے والے کنٹرول کرتے ہیں

خاندانی نظام جمہوریت سے مستفیض ہونے والوں کو وہی کنٹرول کرتا ہے

#WhiteSuperTerrorist
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
You can't change anything without showing perfomance.Reality is that inflation and corruption has increased and People lives have become more difficult under pti.Crime rate has also increased.Educated youngsters are sitting in their home for last two years with their degrees cause no government jobs.You want people to continue vote for pti so they can suffer more?....PTI showed dreams of change but it did not even start.Ok, I can understand that PTI was forced to listen to their MPA and MNA request but they lost in almost entire central punjab.What stopped them from starting changes in police and bureaucracy in central Punjab?......They have no excuse.
The unelected ex-finance minister, Miftah Ismail, on May 14, 2018 told the National Assembly that borrowing of Rs 22 trillion would be necessary for 2018-19 for payment of domestic/foreign debts/debt servicing. Thus for the newly elected government, the deadly debt trap was already laid by PML-N. Due to thoughtless policies of the economic wizard of PML-N, Ishaq Dar, presently suspended senator and proclaimed offender, the country's external debt and liabilities reached US$ 98.16 billion by the end of February 28, 2018. The position of internal debts is equally alarming. According to SBP, it stood at Rs 26.8 trillion as on May 1, 2018-it was Rs 22.5 trillion as on June 30, 2017. The consequences of present economic mess are obvious: more borrowing and taxes by the new government after elections on July 25, 2018 which will retard growth, affect fixed income earners and the poor. Further debts mean more squeezing of fiscal space-enormous debt-servicing leading to deadly debt trap that is, to borrow just to pay interest of old debts.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کو معین قریشی اور شوکت عزیز جیسوں کو وزیر اعظم لگوانے والے کنٹرول کرتے ہیں

خاندانی نظام جمہوریت سے مستفیض ہونے والوں کو وہی کنٹرول کرتا ہے

#WhiteSuperTerrorist
کچھ جہادی نظائر رکھنے والے بھی تو مغرب کی طرف قبلہ رُو ہوئے سجدہ ریز رہتے ہیں۔ اللہ معاف کرے، کہیں کہیں تو عین فساد کو جہاد بنا دیا گیا۔

ہمیں دو دھاری تلوار کا سامنا ہے۔ ایک طرف "لبڑل " تہذیب کے حملے تو دوسری طرف ہمارے اپنی صفوں میں چھُپے شیطان، جو اسلام اور ہماری اصل شناخت کے نُقوش ہی مسخ کیئے جارہے ہیں۔ مذہب سے لوگوں کی دوری کا بھی یہی موجب بنتے ہیں، جنھوں نے دین کا مذاق بنوا کر رکھ دیا۔

اور یہ سب ہماری اپنی کمزوریوں کا نتیجہ ہے۔ دشمن تو ظاہر ہے کہ آپ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائے گا، اس کو برا کہنے سے کیا ہوگا؟ ہمیں اپنی صفوں کی صفائی پہلے کرنی چاہیئے۔
 
Last edited:

کچھ اور سب میں بہت فرق ہوتا ہے. طالبان افغان بیس سال سے امریکا کے خلاف مصروف جنگ ہیں. آپ کن کچھ کی بات کر رہے ہیں​
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ اور سب میں بہت فرق ہوتا ہے. طالبان افغان بیس سال سے امریکا کے خلاف مصروف جنگ ہیں. آپ کن کچھ کی بات کر رہے ہیں​
ویسے تو خیر میں نے کسی ایک خاص جماعت کی بات نہیں کی تھی۔ لیکن آپ صرف طالبانِ افغانستان کی صفائی کیوں پیش کر رہے ہیں؟ کیا ان کے علاوہ تمام جماعتیں برخلافِ حق ہیں؟

ظاہر سی بات ہے کہ کشمیر، فلسطین، عراق، شام، لیبیا، یمن، ایران، سوڈان، نائیجیریا، سعودیہ وغیرہ، ہر جگہہ جہاد کا ہی نعرہ لگ رہا ہے، پاکستان کب سے اپنے اندر قبائلی علاقہ جات، بلوچستان، کراچی اور سوات میں خود کو تلاش کر رہا ہے۔

کیا ان سب میں سے صرف طالبانِ افغانستان ہی برحق ہیں؟
 
دیگر کی طرح افغان طالبان افغان ڈھکے چھپے نہیں ہیں

کشمیر، فلسطین، عراق، شام، لیبیا، یمن، ایران، سوڈان، نائیجیریا، سعودیہ وغیرہ. آپ نے سب کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا کیا کیا سب ناحق ہیں!!!؛

جہاد کسی تحریک کی برائی کا مظہر نہیں ہے. جہیز کے خلاف تحریک کے لئے بھی جہاد کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے

اگر ہمارا سسٹم اس کی جنگ خود لڑنے کے قابل ہو جائے تو اسے نظریہ ضرورت کے تحت کبھی جہاد کروانے اور کبھی جہاد کے خلاف جنگ کرنے کی مجبوری نا رہے​
 
Last edited:

hammy_lucky

MPA (400+ posts)
حقیقت یہ ہے کہ ہم بطور مسلمان جدید قومی ریاست کے تصور کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔ ایک طرف ملا اور دوسری طرف آرمی جرنیل کی محدود ذہنیتوں نے جمہوریت کو پنپنے میں رک دیا ہے۔ نتائج انتشار اور کوئی سمت نہیں ہیں

سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے شروع میں زمینی اصلاحات نہیں کی ہیں۔ اس کے نتائج 1 حکمران طبقے کی تخلیق ہیں اور 2 زمین کے مالک بعد میں سرمایہ دار بن گئے۔

موجودہ نظام جو حکمران طبقے کے مفاد کے لئے بنا ہوا ہے اور درحقیقت اس کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کوئی بھی اس نظام کو تبدیل کرنا نہیں چاہتا کیوں کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ حقیقی جمہوریت لانا ، جہاں تعلیم یافتہ متوسط طبقے کا حقیقی کہنا ہے ، ان طاقت کے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ چونکہ سیاسی اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ دونوں طاقت بساط پر ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، بیرونی دنیا ایسے نظاموں کی ترقی میں مصروف ہے جو شہریوں کی صحت مند صحت پیدا کرسکتی ہے تاکہ وہ اپنے ممالک کی ترقی میں بالآخر اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اس کے برعکس ، پاکستان سیاسی اشرافیہ اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے مابین لڑائی میں پھنس گیا ہے ، اور حکمران طبقہ کو اس کے علاوہ اور کچھ نہیں پڑتا ہے۔
 
جی بلکل، جہاد کسی تحریک کی برائی کا مظہر نہیں، لیکن اس لفظ کا غلط استعمال۔

خیر، صرف طالبان ہی نہیں، اور بھی طالبان کی طرح کھل کر اعلان جنگ کر چکے ہیں۔ جیسے طالبان کابل اور اسی طرح دیگر شہروں میں بم دھماکے کروا دیتے ہیں، اور بھی تحاریک ایسے اقدام کرتی رہتی ہیں۔
یہ ہر جگہہ کی جنگ اور اس کے حالات پر منحصر ہے کہ کونسی حکمتِ عملی بہتر رہتی ہے۔

لیکن ہمارا بنیادی نقطہ بحث یہاں پر کچھ اور ہے۔

آپ اس بات سے تو انکار نہیں کر رہے کہ ہر طرف نعرہٗ جہاد ہی بلند کیا جارہا ہے، لیکن ہر جگہہ اس لفظ کا درست استعمال نہیں، اغراض و مقاصد دین کی ترویج یا دفاع نہیں۔ مسئلہ ان لوگوں کا ہے۔

پاکستان کے اپنے اندر ہی اس لفظ کے استعمال کی وجہ سے کہاں کہاں شر انگیزی کی گئی اور کی جا رہی ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ سسٹم کی مظبوطی کے معنیٰ یہ نہیں کہ دشمن اپنا پینترا بدل کر آپ سے کھل کر سامنے آ کر جنگ کرے گا۔
دشمن اپنا ہر حربہ آزمائے گا۔ غدّاروں کو خریدے گا، شب خون مارے گا، آپ دعوت دیتے رہیں میدانِ جنگ میں آنے کی، لیکن دشمن آپ کے طابع نہیں، نہ ہی آپ کے اصولِ جنگ اس پر لاگو ہیں۔

کہنے کا مقصد یہ کہ جیسے باقی بہت سے اسلامی ممالک میں حکومتیں دم توڑ چکی ہیں، الحمداللہ پاکستان ابھی تک قائم ہے۔ ہاں دشمن کی طرف سے کچوکے بہت لگائے گئے ہیں، اور اس سے بڑا ظلم یہ کہ دشمن بھی اپنے گھر کے اندر زیادہ بیٹھے ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
حقیقت یہ ہے کہ ہم بطور مسلمان جدید قومی ریاست کے تصور کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔ ایک طرف ملا اور دوسری طرف آرمی جرنیل کی محدود ذہنیتوں نے جمہوریت کو پنپنے میں رک دیا ہے۔ نتائج انتشار اور کوئی سمت نہیں ہیں

سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے شروع میں زمینی اصلاحات نہیں کی ہیں۔ اس کے نتائج 1 حکمران طبقے کی تخلیق ہیں اور 2 زمین کے مالک بعد میں سرمایہ دار بن گئے۔

موجودہ نظام جو حکمران طبقے کے مفاد کے لئے بنا ہوا ہے اور درحقیقت اس کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کوئی بھی اس نظام کو تبدیل کرنا نہیں چاہتا کیوں کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ حقیقی جمہوریت لانا ، جہاں تعلیم یافتہ متوسط طبقے کا حقیقی کہنا ہے ، ان طاقت کے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ چونکہ سیاسی اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ دونوں طاقت بساط پر ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، بیرونی دنیا ایسے نظاموں کی ترقی میں مصروف ہے جو شہریوں کی صحت مند صحت پیدا کرسکتی ہے تاکہ وہ اپنے ممالک کی ترقی میں بالآخر اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اس کے برعکس ، پاکستان سیاسی اشرافیہ اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے مابین لڑائی میں پھنس گیا ہے ، اور حکمران طبقہ کو اس کے علاوہ اور کچھ نہیں پڑتا ہے۔
اقتدار کی جنگ میں یہ کوئی نئی صورتحال نہیں۔ تاریخ میں کتنے ہی سپہ سالاروں نے تخت کو تہہ و بالا کردیا، کتنی ہی مرتبہ حکمرانوں نے جاگیریں لوٹیں اور غرباء کا استحصال کیا۔

اب دورِ جدید کی ریاستوں میں یہ طاقت کی جنگ سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے مابین جاری ہے۔
دنیا میں نوآبادیاتی نظام اپنے اختتام پر یہ کلیئے چھوڑ گیا تھا، جس کی بدولت محکوم ریاستوں میں مذہب، ریاستی ڈھانچہ اور معاشرتی نظام کو ایسے مروڑا گیا تھا کہ اس کی اصل ہیئت ہی بدل کر رہ گئی تھی۔

اس بات سے انکار نہیں کہ پاکستان نے شروع میں ہی زمینی اصلاحات نہیں کیں، جسکا خمیازہ ہم اب تک بھگت رہے ہیں اور یہ مسئلہ وقت کی گزرنے والی ہر ساعت کے ساتھ سنگین ہوتا چلا جارہا ہے۔

یہ انجینیئرنگ انگریز نے ۱۷۵۷ کے فوراً بعد ہی یہاں کر ڈالی تھیں۔ سب سے پہلے تعلیمی نظام کو بدلا، جہاں ہمارے دینی مدارس میں سائنس، فلسفہ اور دیگر جدید علوم پڑھائے جاتے تھے، انھیں صرف اور صرف قرآن ناظرہ پڑھانے پر، تفاسیر لکھنے پر اور فتوٰیٰ جاری کرنے پر معمور کیا۔ دوسری طرف ہمارے ریاستی نظام کو، جہاں زمین حکومت کی ملکیت ہوتی تھی، کو بدل کر اس زمین کو اپنے وفاداروں میں مال مفت کی طرح تقسیم کیا۔ آپ کو شائد یہ جان کر حیرت نہ ہوگی کہ سنہ ۱۷۵۷ سے پہلے یہاں یہ جاگیردارانہ نظام تھا ہی نہیں۔
 
hammy_lucky

MPA (400+ posts)
اسکا مطلب ہے کہ ایک طرح سے آپ بھی تائید کرتی ہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے کسے گئے ’’خلائی مخلوق‘‘ کے نعروں کی۔ آپ یہی سمجھ رہی ہیں کہ کہیں کوئی ریاست کے اندر ایک علیحدہ ریاست قائم ہے۔

خیر، یہ بات درست ہے کہ جب پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کے چکروں میں کیپٹین صفدر کو پکڑا گیا، اور بعد از آرمی چیف کی اس مسئلے میں ملوّث دو عدد فوجی کرنل بکروں کی قربانی سے سمجھ آ گیا تھا کہ ہوا اس مرتبہ اپنا رُخ موڑنے کو ہے۔

نتائج صاف نظر آرہے ہیں۔

مگر ایک بات اس ضمن میں ضرور عرض کروں گا، کہ زیر غور رہے۔ یاد رکھیئے گا کہ پانی کی بالٹی میں سے ایک کوزہ بھر پانی نکال لینے سے بالٹی کے پانی میں کوئی شگاف نہیں پیدا ہوتا، بلکہ آس پاس کا پانی اس خلاء کو پُر کر دیتا ہے۔
ایسے ہی ریاست کا نظام اور طاقت کا توازن ہوتا ہے۔ جب باقی ادارے اپنا کام صحیح طور انجام نہیں دیتے، تو ان پر حاکمیت کرنے والے وہی محکمے ابھرتے ہیں جو اپنی سطح پر اپنا کام صحیح طور انجام دیتے ہیں۔

میں خود ریاست میں سِویلین حکومت کے حق میں ہوں، لیکن جب سویلین اداروں کا حال دیکھتا ہوں، تو سمجھ آتی ہے کہ یہ کیوں اپنا حق نہیں جتا سکتے اقتدار پر، یا کیوں یہ اتنے نازک اندام ہیں کہ کوئی آواز اٹھانے کی بھی جسارت نہیں کرسکتا؟
کیوں کہ ان کے اپنے پول کھولے جاتے ہیں۔

لہٰذا، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ

ہے ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات۔

قصور وار وہ محکمے نہیں جو طاقت رکھتے ہیں، انھوں نے کچھ نہیں کیا، صرف پانی کی طرح جو خلاء پیدا ہورہا تھا، اسے پُر کیا۔ قصور بنیادی طور پر ان کا ہے، جنھوں نے اپنی جگہہ اور اپنا مقام خود برقرار نہ رکھا۔

جہاں تک بات رہی عمران خان کی، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن سے پاک ہے، لیکن اس سیاسی جوڑ توڑ میں اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کی خاطر بہت سے غلط لوگوں کو ساتھ مِلا بیٹھا۔

میں پھر یہی کہوں گا کہ سارا قصور عمران خان کے نیچے بیٹھے نظام کا نہیں، بلکہ اس کے ان ساتھیوں کا بھی ہے جنھوں نے ان سازشوں کے خلاف کوئی پیش بندی نہ کی اور خود اس جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔

جی ضرور لکھیں۔ ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ اور ویسے بھی یہاں فورم پر آجکل قحط الرّجال کا دور دورہ ہے۔ یہ خلاء فوراً کسی قابلِ قدر تدارک کا منتظر ہے، وگرنہ خلائی مخلوق یہاں بھی کارگر ہوتی جائے گی۔

وہ کیا ہے کہ پانی میں شگاف تو پیدا نہیں ہوتا، لیکن اس طرح پانی نکالتے رہنے سے سطح ضرور گھٹتی جاتی ہے۔ یہی حال یہاں بھی ہوا جارہا ہے اور اس فورم کے توسط سے یہاں کے مبصّرین بھی اسی گھٹیا پن سے متاثرہ سوچ کے دام میں پھنستے جارہے ہیں۔

میں اسے براہ راست کہوں گا۔ اگر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو فوج کو سیاستدانوں کو راستہ دینا ہوگا اور ان سے جوڑ توڑ بند کرنا ہوگا۔ جب تک اسٹیبلشمنٹ مداخلت بند نہ کرے تب تک ہم ترقی نہیں کرسکتے اور جمہوریت کے ثمرات حاصل نہیں کرسکتے۔ براہ کرم فاطمہ جناح اور شیخ مجیب الرحمن کا معاملہ یاد رکھیں۔ وہ دیانت دار سیاست دان تھے لیکن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مفادات کے لئے انھیں بدنام کیا۔ اور پھر ہمیں نواز اور فضل الرحمان جیسے سیاستدان عطا کردیئے ۔آصف زرداری نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے دوستی کی وجہ سے اپنی صدارت کی مدت پوری کی۔ اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان کے مفادات متوازی نہیں بلکہ متضاد ہیں۔ میں کچھ دوسری تحریروں میں اس کی وضاحت کروں گا کہ ایسا کیوں ہے۔
 
hammy_lucky

MPA (400+ posts)
اقتدار کی جنگ میں یہ کوئی نئی صورتحال نہیں۔ تاریخ میں کتنے ہی سپہ سالاروں نے تخت کو تہہ و بالا کردیا، کتنی ہی مرتبہ حکمرانوں نے جاگیریں لوٹیں اور غرباء کا استحصال کیا۔

اب دورِ جدید کی ریاستوں میں یہ طاقت کی جنگ سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے مابین جاری ہے۔
دنیا میں نوآبادیاتی نظام اپنے اختتام پر یہ کلیئے چھوڑ گیا تھا، جس کی بدولت محکوم ریاستوں میں مذہب، ریاستی ڈھانچہ اور معاشرتی نظام کو ایسے مروڑا گیا تھا کہ اس کی اصل ہیئت ہی بدل کر رہ گئی تھی۔

اس بات سے انکار نہیں کہ پاکستان نے شروع میں ہی زمینی اصلاحات نہیں کیں، جسکا خمیازہ ہم اب تک بھگت رہے ہیں اور یہ مسئلہ وقت کی گزرنے والی ہر ساعت کے ساتھ سنگین ہوتا چلا جارہا ہے۔

یہ انجینیئرنگ انگریز نے ۱۷۵۷ کے فوراً بعد ہی یہاں کر ڈالی تھیں۔ سب سے پہلے تعلیمی نظام کو بدلا، جہاں ہمارے دینی مدارس میں سائنس، فلسفہ اور دیگر جدید علوم پڑھائے جاتے تھے، انھیں صرف اور صرف قرآن ناظرہ پڑھانے پر، تفاسیر لکھنے پر اور فتوٰیٰ جاری کرنے پر معمور کیا۔ دوسری طرف ہمارے ریاستی نظام کو، جہاں زمین حکومت کی ملکیت ہوتی تھی، کو بدل کر اس زمین کو اپنے وفاداروں میں مال مفت کی طرح تقسیم کیا۔ آپ کو شائد یہ جان کر حیرت نہ ہوگی کہ سنہ ۱۷۵۷ سے پہلے یہاں یہ جاگیردارانہ نظام تھا ہی نہیں۔
اگر وہ جمہوریت اور قومی ریاست کے تصور کو پسند نہیں کرتے ہیں تو پھر وہ اپنی مہم جوئی جاری رکھنے کی خواہش کو پورا کرسکتے ہیں۔ صرف یہ ہوگا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس دور میں جدید دنیا اور معاشی نظام صرف استحکام کا مطالبہ کرتا ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کے پاس جمہوریت سے بہتر نظریہ ہیں تو وہ ان کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔ ہم واقعی یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کے اور کیا نظریات ہیں اور وہ کتنے عملی ہیں
.............
بطور قومی ریاست پاکستان بنگلدیش کے ساتھ موازنہ کرسکتا ہے اور اگر وہ ہندوستان کو پسند نہیں کرتا ہے تو اس سے سبق حاصل کرسکتا ہے۔
 
Last edited: