پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام آغاز

Eu1L6LLUUAApEUC


Eu1L6sHVEAEVd5Z


Eu1L7GoVoAAGrKe



وزیراعلیٰ آفس میں رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ پروگرام کے اجراء کی پروقار تقریب: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا
وزیراعلیٰ کا رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب


https://twitter.com/x/status/1363811471944204289

▪︎اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔
▪︎رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائے گا۔
▪︎رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ 50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلباء کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلباء کو دیئے جائیں گے۔
▪︎پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن پورٹل کا اس سلسلے میں آغاز کر دیا گیاہے۔
سرکاری کالجوں اور 30 سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ سے مستفید ہوں گے۔
▪︎سرکاری یو نیورسٹیوں میں بی ایس کرنے والے طلبہ کی پوری ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔
▪︎رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ سکیم میں حکومت پنجاب کے درجہ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
▪︎حضرت محمدؐ کی شخصیت اور کردار کے اعلیٰ ترین پہلو دنیا عالم کے سامنے لانے کیلئے ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمین چیئر بھی قائم کی جائے گی۔