
پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات کے خلاف پنجاب حکومت کے ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوزمعطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1557711076271194114
صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور خواجہ آصف کے بیانات سب کے سامنے ہیں، لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئی ہیں،قانون اپنا راستہ لے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں نے کہا تو نوازشریف، خواجہ آصف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد استقبال کریں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ پولیس میرے کہنے پر کوئی کارروائی کرے۔ ہم معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے کارروائی کریں گے۔ اگر اس معاملے پر لیگی رہنماؤں کا کردار سامنے آیا تو ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹی ایل پی نے احتجاج کیا، پی پی نے بھی لانگ مارچ کیا۔ یقینی بنائیں گے کہ آئندہ کسی پارٹی کے کارکنوں پر ایسا تشدد نہ ہو۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ن لیگ یا کسی بھی پارٹی کے کارکنان پر تشدد ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hashim111m.jpg