پنجاب کے نامور قانون دانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

1lawyerjoinpti.jpg

ملک میں اس وقت سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کیلیے تیار ہے تو وفاقی حکومت لانگ مارچ روکنے کیلیے سرگرم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے سینئر قانون دانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،صدر لاہور بار راؤ سمیع، جنرل سیکریٹری عمار یاسر، سیکریٹری شاکر چاہل نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1528820369930522629
سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور نور محمد اعوان بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں،گزشتہ دنوں ملک ثاقب محمود اورساتھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان رکھا ہے،ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنناؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات گئے چھاپے مارے گئے، پینسٹھ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلیے کمر کس لی ہے،ایف سی اورپنجاب پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں موجود ہیں،قیدی وینز بھی الرٹ کردی گئی ہیں،ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کرسیل کردیا گیا ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
حامد خان اور جسٹس وجیہہ جیسے روا دار اور بہترین بندوں کو بھئ چوروں ڈاکوؤں کے مقابلے میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے
یہ یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے جو غیر قانونی حرکتیں کیں چوریاں ڈکیتیاں کیں اور خود الیکشن میں آکر اپنے لئے غیر قانونی اقدامات کہے یہ دونوں حضرات اس چینیُ چور فراڈئے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے تھی ، فوزیہ قصوری اور محتسب حامد خان کو بھی واپس لاؤ فوزیہ قصوری اور میں محمود علی قصوری کے بیٹے کو بھی واپس لاؤ قصوری جو جو بندہ ان حرامی فیملی کے ساتھ ہر اس بندے کو واپس لاؤ جو چوروں ڈاکوؤں کی وجہ سے چھوڑ کر گیا تھا ان سب کو واپس لاؤ
 
Last edited: