پنجاب کے کن شہروں کا پانی مضر صحت ہے؟ رپورٹ جاری

12punjabwatermultan.jpg

سرکاری ادارے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورز نے ایک تحقیق کے بعد جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے پانی کو آلودہ ترین قرار دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورز نے پنجاب کے مختلف شہروں کے زیر زمین پانی پر تحقیق کی جس کے مطابق ملتان کا زیر زمین پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان کے پانی کے نمونوں کی جانچ کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ اس میں 94 فیصد آلودگی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان کے پانی میں آلودگی کی شرح 94 فیصد پائی گئی ہے جبکہ اس پانی میں آرسینک کی مقدار کی شرح63 فیصد سے بھی زائد ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملتان کے پانی میں 10 فیصد آلودگی کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسرے نمبر پر پنجاب کے شہر بہاولپور کے پانی میں آلودگی کی شرح 76 فیصد تھی جبکہ گوجرانوالہ سے لیے گئے 14 نمونوں میں سے 7 میں آلودگی پائی گئی، پانی میں آلودگی کی شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ باقی شہروں میں اسلام آباد کے 29 فیصد، فیصل آباد کے 59 فیصد، لاہورکے 31 فیصد، راولپنڈی کے 38 فیصد اور سرگودھا کے 83 فیصد پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی۔
 

Nayaa Pakistan

Politcal Worker (100+ posts)
ظاہر ہے جب ملک میں سیورج نظام ہی نہی تو پانی آلودہ ہی ہونا ہے ستر سال میں کسی کا دھیان اسطرف نہی گیا کے سیورج اور گٹروں کا مکمل نظام بنایا جائے تا کے زیر زمین پانی آلودہ نہ ہو اور ہم ہزار بیماروں سے بچ سکیں