پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فوادچوہدری کا ردعمل

fas121.jpg


پٹرول کی قیمتوں پر فواد چوہدری کا ردعمل، قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کو قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت پاکستان میں اب بھی خطے میں سب سے کم ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر پانچ روپے اضافہ کردیا،مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی پانچ پانچ روپے سے زائد مہنگا کیا گیا ہے۔

اس پر عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا جبکہ دوسری جانب حکومتی وزراء اور رہنماؤں نے دفاع کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا ہوتو حکومت کیسے سستا دیدے؟

دنیا نیوز نے صحافی اجمل جامی نے فوادچوہدری پر طنز کیا اور کہا کہ چوہدری صاحب! وہ ذرا خطے کے دیگر ممالک میں "صرف" پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیساتھ موازنے والا گراف ایک بار پھر پوسٹ کر دیں، آپکی گیلری میں ہوگا۔۔۔ نیز اسکے فوائد پر بھی ہلکی سی روشنی ڈال دیجئے۔

https://twitter.com/x/status/1438186516816097281
اجمل جامی کو فوادچوہدری نے جواب دیا کہ یپاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔اصل کامیابی یہ ہےکہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے

https://twitter.com/x/status/1438364081455603713
ایک اور سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئ، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی

https://twitter.com/x/status/1438366529297469444