پی ٹی آئی کارکنوں کو قابو کرنے کا مشن،پولیس،ایف سی،رینجرز کی خصوصی مشقیں

2%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DA%AF%D8%B9%D8%B1%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%BE%D9%82%D8%B9%DB%8C%D9%86.jpg

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی مشقیں شروع ہیں۔ پتھراؤ، آنسو گیس، غلیل سے مظاہرین کو روکنے اور گرفتار کرنے کی شارٹ مشقیں کرائی جارہی ہیں۔ خصوصی تربیتی مشقوں کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کر دیئے، شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بھی سکیورٹی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، فیض آباد سمیت شہرمیں داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ نادرا چوک پر سکیورٹی وال کی تعمیر بھی جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1578275171223355392
پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنےکے شرکا سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس آج ڈی چوک میں مشقیں کر رہی ہے جبکہ لیڈیز پولیس اور ایف سی کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ان کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Drama video..FC..Rangers..Anti Riots didn't needs training from Police level person.. They already trained.They needs only orders. That's it..